Amal
Chief Minister (5k+ posts)
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدٍ
میں اللہ سے پناہ مانگتا ہوں) اور حسد کرنے والے کے شر سے،جب وہ حسد کرنے لگے
حسد کی مذمت میں نبی اکرم ﷺسے مختلف اَحادیث مروی ہیں
مثلاً
کسی بندے کے دل میں ایمان اور حسد جمع نہیں ہوسکتے۔ ۲۹۱۲ سنن نسائی
تمہاری طرف پچھلی قوموں کی برائیاں حسد اور بغض سرایت کر آئیں گی جو مونڈ ڈالیں گی میں نہیں کہتا کہ یہ بالوں کومونڈ دیں گی بلکہ یہ
دین کو مونڈ دیں گی۔ ترمذی:۲۵۱۰
حاسدوں سے واسطہ ہمیں روزمرہ پڑھتا رہتا ہے
حاسد کوآپ سمجھا نہیں سکتے کہ وہ حسد چھوڑدے ۔ اس لئے درگزر( اگنور) کریں ، حاسد کو وقت سمجھائے گا
اور جب حاسد سے واسطہ پڑے تو ما شاء الله لاحول ولا قوة إلا بالله پڑھیں
ترجمہ : جو خدا چاہے وہی ہوتا ہے اور الله بزرگ و برترسے بڑھ کر کوئی طاقت وقوت نہیں ہے
حاسدوں کے لئے دعا کریں یہ سنت ہے
حسد کا علاج
اللہ کی تقسیم پر ہمیشہ راضی رہیں
اس خوبی کو اپنا لیں جو کسی میں دیکھیں
خوبی والے کی دل سے تعریف کریں
"خوبی والے کو دعا دیں "ماشا اللہ
حسد ایک شدید تکلیف ہے اللہ سے حسد سے بچنے کی دعا کریں ۔
قاسم علی شاہ

Last edited by a moderator: