حزب اختلاف کی خواتین بھی نالاں

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
حزب اختلاف کی خواتین بھی نالاں
_93725882_nusratsaher.jpg

امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی کو مخاطب ہو کر کہا: ڈراما کوین، آپ بیٹھ جائیں، میں آپ کو جواب دیتا ہوں

سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر امداد پتافی نے خاتون رکن نصرت سحر عباسی سے متعلق اپنے الفاظ کے لیے معافی مانگ لی ہے، تاہم اس واقعے نے پارلیمان جیسے بااختیار اور پروقار ادارے میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے معاملہ پر بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سی خواتین نے اسمبلیوں میں خواتین کے ساتھ بدتہذیبی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور پھر اس پر معافی تلافی سے جان چھڑوانے کے رحجان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہم نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان سے اسی معاملے پر بات کی اور پارلیمنٹ میں خواتین کو ہراساں کیے جانے سے متعلق ان کے خیالات جانے۔

٭ چیمبر میں آئیں وزیر کے تخاطب پر خاتون رکن ناراض

پاکستان میں پارلیمان کے ایوانوں میں اراکین کے درمیان جھڑپوں اور ایک دوسرے پر جملے کسنے کی روایت کوئی نئی نہیں ہے، پارلیمانی آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے تنقید اور جملے بازی کو جمہوری عمل کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

لیکن خواتین ارکان اسمبلی کا خیال ہے کہ جب وہ بحثیت رکن اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے کوئی نکتہ اٹھائیں، کسی وزیر سے کارکردگی پر سوال کریں یا پھر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوان میں اپنی رائے کے اظہار کی کوشش کریں تو اکثر اوقات انھیں مرد ارکان کے تعصب پر مبنی رویے اور منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کی حالیہ مثال سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر امداد پتافی اور خاتون رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہے۔ معافی تلافی سے یہ معاملہ وقتی طور پر رفع دفع تو ہو گیا لیکن کیا اس معافی سے اسمبلیوں میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ حل ہو گیا ہے؟

ہم نے یہ سوال پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن سعدیہ سہیل کے سامنے رکھا۔

انھوں نے کہا: 'میں سمجھتی ہوں کہ یہاں خواتین کو ہر سطح پر ہراساں کیا جا رہا ہےـ ایک تو معنی خیز جملے ہوتے ہیں، جن کا تبادلہ یہاں (پنجاب اسمبلی میں) بھی کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے لوگ بےشک ایوان تک پہنچ جائیں لیکن خواتین کی عزت کرنا اور دماغی طور پر ان کو اپنے برابر تسلیم کرنا ان مردوں کے لیے ممکن نہیں۔

'اور دوسرا خواتین کو کام کرنے سے روکنا، جیسے بطور رکنِ پنجاب اسمبلی میرے اختیارات پر روک لگانا۔ دراصل یہ سوچ کہ عورتوں کے اختیارات مردوں کے مقابلے کم ہیں، یہ بھی ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔'

گذشتہ سال جون میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں خاتون رکن اسمبلی شیریں مزاری کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کچھ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کر کے ایوان میں ان کا مذاق اڑایا تھا۔

نصرت سحر عباسی کے معاملے کی طرح یہاں بھی معافی سے بات نمٹا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور کہتی ہیں کہ حال ہی میں ان کی بھی اسی طرز کی ایک شکایت کو نظر انداز کر دیا گیا اور اسمبلی میں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

'کل ہی میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی مجھے بالکل توقع نہیں تھی ـ مجھے بھی ایسی (ہراساں کیے جانے سے متعلق) شکایت تھی۔
رکن پنجاب اسمبلی ہونے کے باوجود میری نہیں سنی گئی۔ وزیر قانون نے اسے سنے بغیر، دیکھے مسترد کر دیا ـ عوام دیکھ رہے ہیں کہ اس حکومت میں نہ خواتین کا تحفظ ہے نہ بچوں کاـ اس حکومت نے ایسا ماحول ہی نہیں بنایا جہاں پر عورتیں اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں، اس سب کے باوجود ہم خواتین نے سٹینڈ لیا ہے اور اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔'

دوسری جانب پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عائشہ جاوید نے اسمبلی میں مرد ارکان کی جانب سے خواتین کی تضحیک کا اعتراف کیا لیکن ان واقعات کے لیے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔
_93725884_28511206-7b2e-4d4f-92e6-439c2a613e3a.jpg

پتافی کے ان جملوں پر نصرت عباسی احتجاج کرتی رہیں جب کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی وزرا مسکراتے رہے

'ہمیں یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ بطورخواتین ہمیں کوئی استحقاق حاصل ہوـ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری عزت ہو تو ہمیں بھی عزت کرنی پڑے گی۔ اپنے کردار اور رویے سے کسی مرد رکن کی اتنی ہتک نہ کریں کہ وہ مجبور ہو کر ایوان یا اس کے باہر ہمارے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کرےـ (نوک جھوک میں) قصور اگر مرد ارکان کا ہے تو خواتین ارکان کا بھی ہے ـ پچھلے دور میں تو یہاں کچھ خواتین نے جوتیاں بھی چلا دی تھیں، میں نام نہیں لوں گی لیکن پھر ان کو معطل کر دیا گیاـ جن مرد ارکان نے یہ بات شروع کی تھی یا بڑھائی تھی، ان کو بھی معطل کردیا گیاـ پھر معافی تلافی سے معاملہ رفع دفع ہو گیا۔'

اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور ایوان میں بحث مباحثہ اور تنقید جاری رہتی ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں خواتین کی اکثریت کا مطالبہ ہے کہ اسمبلیوں میں خواتین ارکان سے ہونے والے نازیبا رویے کو صرف معافی تلافی سے نہ دبایا جائے بلکہ ایسے واقعات کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ خواتین کو ہراساں کرنے کے رویے کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-38733436
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
desi muslims will say
"what is she doing in assembly with all this makeup? once you leave your home you should expect this. You would not have to go through all of this if you had stayed at home. islam ne auratoo ko yeh huqooq 200000 years pehlay day deayy thayy that they should stay at home"
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
دیسی لبروں نے مغرب کی دیکھا دیکھی خواتین کو "حقوق" دے دئیے لیکن تحفظ نا دے سکے
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
دیسی لبروں نے مغرب کی دیکھا دیکھی خواتین کو "حقوق" دے دئیے لیکن تحفظ نا دے سکے

how to give tahaffuz when victime is always the one who gets the blame.
there are countless threads just on this forum where presumably educated posters blame the women.

I am sure the first response for most readers of this thread is yeh saali rakheil hoti hein. inn kay saath aisaa hee hona chahiyay. good women stay in the lockers their husbands and other male owners have made for them.
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
دیسی لبروں نے مغرب کی دیکھا دیکھی خواتین کو "حقوق" دے دئیے لیکن تحفظ نا دے سکے
wisay when in west she says no and man says yes and when the woman calls the cops, the cops throw the guy in jail first and then ask what happened.
in our desi muslim socieites where desi islam gave women rights 24 million years ago, when a woman says no and the man says yes and then "if" the woman dares to complain, the first response by our people is..moqa acha hai, shaid apna bhi chance lagg jaey.
 
Last edited:

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
PPP ka woh tuchcha who was harassing this lady shakal se hee chamar aur ghaleez lag raha thaa.

I bet the only reason he asked for maafi is because bakhtawar bhutto took notice of the incident.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
how to give tahaffuz when victime is always the one who gets the blame.
there are countless threads just on this forum where presumably educated posters blame the women.

I am sure the first response for most readers of this thread is yeh saali rakheil hoti hein. inn kay saath aisaa hee hona chahiyay. good women stay in the lockers their husbands and other male owners have made for them.
بلی کو دودھ کی حفاظت پر بیٹھا کر پوچھتے ہو. حفاظت کون کرے گا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
wisay when in west she says no and man says yes and when the woman calls the cops, the cops throw the guy in jail first and then ask what happened.
in our desi muslim socieites where desi islam gave women rights 24 million years ago, when a woman says no and the man says yes and then "if" the woman dares to complain, the first response by our people is..moqa acha hai, shaid apna bhi chance lagg jaey.
نا میرے بھائی دیسی لبروں کو دیسی مسلمان کہہ کر ان کی توہین نا کرو. خاص کر اسمبلی میں بیٹھنے والوں کو دیسی لبروں نے بڑے فخر کے ساتھ منتخب کیا ہے
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
نا میرے بھائی دیسی لبروں کو دیسی مسلمان کہہ کر ان کی توہین نا کرو. خاص کر اسمبلی میں بیٹھنے والوں کو دیسی لبروں نے بڑے فخر کے ساتھ منتخب کیا ہے

if they were real muslims then their ghairat-e-imaani wont allow them to see na-mehram women sitting among them in the assemblies.
Those momins would have sent them back to their houses to make them some hot gajar ka halwa.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
if they were real muslims then their ghairat-e-imaani wont allow them to see na-mehram women sitting among them in the assemblies.
Those momins would have sent them back to their houses to make them some hot gajar ka halwa.
لبروں کی اسمبلی میں اگر مگر کی کنجائش کہاں ہے وہ حقوق دلوانے کے لئے اسمبلی میں بلا کر حق دیں گے
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
hqdefault.jpg

یہ دیکھو دیسی لبرل کی آن و شان

ghalti phir aurat hee kee hoee. She should have stayed in her kitchen.

btw, this picture you posted is not of desi liberals. they are just desi humans also known as animals.

farq itna hai, a person who believes in humanity and human rights will never defend these animals but a desi muslim will always find ways to defend and promote talibani islam.
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
عورتوں کو غیر مردوں میں بیٹھا کر پوچھتے ہو ان کا تحفظ کون کرے گا

مولوی صاحب! آپ کی شریعت مولوی برقعہ سے مستعار لگتی ہے جو مستورات کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی برقعے میں لپیٹنے کے درپے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے بائی دا وے، آپ کافروں کے ننگے دیس میں اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کرتے ہو،۔۔۔؟

maxresdefault.jpg
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ghalti phir aurat hee kee hoee. She should have stayed in her kitchen.

btw, this picture you posted is not of desi liberals. they are just desi humans also known as animals.

farq itna hai, a person who believes in humanity and human rights will never defend these animals but a desi muslim will always find ways to defend and promote talibani islam.
دیسی لبرل خواتین پر بلٹ بازی اور چیمبر میں بلانے والوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں اور پھر انسانی حقوق اور طالبانی اسلام پر لیکچر بھی دیتے ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مولوی صاحب! آپ کی شریعت مولوی برقعہ سے مستعار لگتی ہے جو مستورات کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی برقعے میں لپیٹنے کے درپے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے بائی دا وے، آپ کافروں کے ننگے دیس میں اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کرتے ہو،۔۔۔؟

maxresdefault.jpg
آپ کو شریعت سے گلہ نہیں تو قرآن و سنت سے مستعار شریعت لے آئیں. ایمان گنوانے کے لئے کافروں کے دیس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
دیسی لبرل خواتین پر بلٹ بازی اور چیمبر میں بلانے والوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں اور پھر انسانی حقوق اور طالبانی اسلام پر لیکچر بھی دیتے ہیں

so you think its the liberals who vote PPP? bohot achay. sindh kay goth kay uneducated poor and innocent people ko liberals ka naam day dia.

but atleast the liberal princess of the PPP bakhtawar scolded the idiot and made him apologize.
If a desi muslim member of parliament had done that to a women, his leaders would have said in juma khutba..haeyy oryaani, haeyy fohoaashi!!!
 
Last edited:

Back
Top