
نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کے دوران بطور مہمان شرکت کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تجویز دی ہے کہ وہ مرحوم بھٹو کے زندہ ہونے کا دعویٰ اب چھوڑ دیں اور اپنی ایک پہچان بنائیں۔
سوالوں کے جوابات کے حریم شاہ نے سیاستدانوں کو مشورے دیے، انہوں نےبلاول بھٹو زرداری کو کوئی تجویز نہیں دی اور کہا کہ وہ تو ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں، وہ انہیں کیسے کوئی مشورہ دے سکتی ہیں؟
ٹک ٹاک اسٹار نے آصف علی زرداری کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے کے نعرے کو چھوڑ کر وہ اپنی پہچان خود بنائیں اور خود "بھٹو" جیسے بنیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بہادر شخص تھے لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی بہادری کی تعریفیں عوام بھی کرتے ہیں مگر آصف زرداری کو ان کی بہادریوں کو گنوا کر خود کو کیش نہیں کروانا چاہیے۔
حریم شاہ نے مریم نواز کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ انہیں یوں ہی آگے بڑھنا چاہیے اور وہ ایک خاتون ہوکر سیاست کے اچھے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے فردوش عاشق اعوان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جب کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تجویز دی کہ وہ کوئی بھی بات کرنے سے قبل سوچ لیا کریں۔ حریم نے فواد چوہدری سے متعلق کہا کہ انہوں نے اپنی ہی ایک سائنس بنا رکھی ہیں اور وہ کچھ بھی بول دیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hareem-zardari11.jpg