حج کے خواہش مند ہوشیار، حج اسکیم10 لاکھ روپے سے تجاوز کرسکتی ہے

hajjaiahsia.jpg

رواں سال حج کے خواہش مند زائرین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ حکومت کا کہنا ہے کہ رواں برس حج اسکیم کے تحت اخراجات ایک لاکھ روپے فی کس ہونے کا امکان ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس حج پالیسی 2023 پر کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے اس پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے، وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال 65 سال سے زائد عمر کے زائرین کو بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


رپورٹ کے مطابق رواں برس تقریبا 1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کرنے کیلئے سعودی عرب جائیں گے، تاہم روپے کی قدر میں گراوٹ اور عالمی سطح پر اقتصادی صورتحال کے باعث سستے حج پیکج کی تیاری مشکل ہوگئی ہے، توقع کی جارہی ہے کہ رواں برس حج اسکیم کے تحت اخراجات10 لاکھ روپے فی کس سے بھی تجاوز کرسکتے ہیں۔

سستے حج کیلئے وزارت مذہبی امور کو ملک کے مجموعی معاشی صورتحال کے باعث کسی بھی قسم کی سبسڈی ملنےکا امکان بھی نہیں ہے، حج پالیسی کے اعلان کے بعد رواں ماہ کے آخر ی حج کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہوجائے گا۔


وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حج پر جانے کے خواہش مند درخواست گزاروں کے پاس کارآمد پاسپورٹ، کورونا سرٹیفکیٹ، اپنا اوروارث کا قومی شناختی کارڈ ، تین تصاویر اور بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔
 

Back
Top