حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، دوسری قرعہ اندازی کا اعلان

A-Thinker

Minister (2k+ posts)
Hajj-1000x563.jpg


پہلی حج قرعہ اندازی میں نام نہ آنے والے پریشان نہ ہوں، ابھی ایک اور موقع ہے، وزارت مذہبی امور نے حج 2019ء کے نئے موصول شدہ کوٹہ کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور نے حج بیت اللہ کیلئے درخواستیں جمع کرانے والوں کو خوشخبری سنا دی، جن درخواست گزاروں کے نام پہلی قرعہ اندازی میں نہیں آئے ان کیلئے دوسری قرعہ اندازی پیر 20 مئی کو ہوگی۔

دوسری قرعہ اندازی میں ان تمام درخواست گزاروں کے نام شامل کئے جائیں گے جو پہلی قرعہ اندازی میں رہ گئے تھے، تاہم کوئی نئی درخواست شامل نہیں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نئی قرعہ اندازی میں تقریباً 10 ہزار عازمین کا انتخاب کیا جائے گا، منتخب عازمین کو حج اخراجات کی رقم جمع کرنے کیلئے 4 دن کا وقت بھی دیا جائیگا۔

اضافی 10 ہزار عازمین کے کوٹہ میں سے 60 فیصد حکومتی جبکہ 40 فیصد پرائیوٹ آپریٹرز کو دیا جائے گا۔

مزید جانیے : سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
پہلی حج قرعہ انداز 12 مارچ کو ہوئی تھی، مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں، رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کئے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کیلئے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے، گزشتہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت وصول درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 857 تھی۔

Source