
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے پر آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔
صدر مملکت نے یہ اعزاز عوامی خدمات کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا۔ اس تقریب کا انعقاد ایوان صدر اسلام آباد میں کیا گیا۔
آصف بشیر نے گزشتہ سال حج کے دوران معاونین حج کے طور پر غیرمعمولی خدمات انجام دیں۔ 9 ذوالحج کو شدید گرمی کے باعث کئی پاکستانی، بھارتی اور برطانوی حجاج بےہوش ہوگئے تھے۔ اس بحران کے دوران، آصف بشیر اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے متاثرہ عازمین کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
پاکستانی ٹیم نے بہت سے بھارتی حجاج کو بھی امداد دی۔ مشکل حالات میں آصف بشیر نے 26 عازمین کو، جن میں سے 17 بھارتی تھے، کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا، جس کی وجہ سے ان کی جانیں بچائی جا سکیں۔
ان کی ان شاندار خدمات کے اعتراف میں، بھارتی وزیر اقلیتی امور نے بھی انہیں تعریفی خط لکھا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/YcDJ17H/asif111.jpg