اس تھریڈ کو ضم نہ کریں۔
حالات سنگینی کی جانب گامزن
اس وقت مذاکرات کا عمل ایک بار پھر جاری ہیں مگر نتیجہ کیا ہوگا؟؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔
اس وقت دونوں مذاکراتی فریقین وقت پر کھیلنا چا رہے ہیں
مزاکرات کرانے والی جماعتیں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ہیں۔ ان کے پاس حکومت کی جانب سے کوئی ایسی اتھارٹی نہیں کہ یہ مسلم لیگ کی جانب سے کوئی حلفیہ بات کر سکیں۔
دوسری جانب آج منگل کا روز تھا اور عام طور پر زیادہ پبلک جمعہ کے روز سے اتوار کے روز تک جمع ہوتے ہیں اس لئے تحریک انصاف نے بھی معاملے کو کچھ وقت آگے لے جانا چاھا۔ یہی سوچ طاہرالقادری کی بھی یقینا" ہوگی
نواز شریف اور شہباز شریف نے استعفی' نہیں دینا
حکومت چاھتی ہے کہ لوگ آہستہ آہستہ گھر چلے جائیں
عمران خان اور طاہرالقادری نے بغیر استعفی' کے واپس نہیں جانا
اب کیا ہوگا؟؟؟
جس وقت مذاکرات آج رات جاری تھے، عمران خان اسی وقت دھرنے سے خطاب میں مصروف تھے۔ انہوں نے آج ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد آنے کی کال دی۔
اگلے دنوں حالات صرف اور صرف مزید سنگینی کی جانب جائیں گے۔ آٹھ ملین سے زیادہ تحریک انصاف کی عوام اس وقت اپنے قائد کی کال کے منتظر ہیں
پچھلے دنوں حکومتی مشینری کا ناجائز استعمال کرکے اور بدترین قتل عام کرکے اور آج پارلیمنٹ میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کو دھشتگرد، بلوائی، عسکری جتھے، کہا گیا اور انہیں روند دینے کی سفارش کی گئی۔
کون کسے روندے گا، یہ وقت بتائے گا۔ انشا اللہ۔