جیو کے کسی صحافی کو جواب دینا توہین آمیز ہے،فواد چوہدری

waqi1i1h1.jpg


سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی شہباز گل کی طرح جیو نیوز کے صحافی کو لیا خوب آڑے ہاتھوں

ٹویٹ میں وقار ستی کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے تو جیو کے کسی صحافی کو جواب دینا توہین آمیز ، لیکن ریکارڈ کی درستگی کیلئے سابق وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ اسے بلٹ پروف گاڑی دی جائے اور تمام سابق وزرائے اعظم سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں لیکن آج عمران خان نے حکومت کو یہ گاڑی بھی شکریہ کے ساتھ واپس بھجوا دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1517986167043821568
وقار ستی نے لکھا تھا کہ کہاں کا صادق اور کہاں کا آمین ؟ عمران نیازی صاحب جاتے جاتے اپنے ہی زیر استعمال سرکاری بلٹ پروف گاڑی اپنے ہی نام کر گئے،یہ الزام بھی نواز شریف یا آصف علی زرداری پر ڈال دیں اور نہیں تو کوئی نئی سازش ہی گھڑ لیں۔ توبہ ہے توبہ
https://twitter.com/x/status/1517944863173586945
اس سے قبل جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کو فاشسٹ لیڈر کہا جس کا جواب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹویٹ میں دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہیں جنہوں نے صحافت کا نام ڈبویا ہے، کل جب اس کا شو چل رہا تھا تو جیو کو آن لائن 18 ہزار لوگ دیکھ رہے تھے اور اسی وقت ARY کو 3 لاکھ آٹھ ہزار لوگ دیکھ رہے تھے۔ یہ صدمہ نہیں برداشت کر پا رہا اور صحافت کے نام پر اس روش پر چل نکلے ہیں،یہ صحافت نہیں۔ یہ بیمار بکی ہوئی سوچ ہے۔

شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ فاشسٹ لیڈرکی کہانی جس نےنوجوانوں سےخودمختاری اورمعاشی ترقی کاوعدہ کیا،قوم نےاس پربھروسہ کیا۔اس لیڈرنے مخالفین کوجیل میں ڈالا،میڈیا میں تنقید پرکریک ڈاؤن کیا،ملک کےخلاف بیرونی سازش کاجھوٹابیانیہ بنایا، اقتدارنہ ملنے پردھرنےدیےاوراقتدارملنے پرقوم تباہ کردی۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا تھا کہ عمران خان کی سیاست انا کے سوا کچھ نہیں جس نے ملک کو تباہ کیا، ایک ایسا لیڈر آیا بھی جو اس قدر خود پسندی میں مبتلا تھا کہ اسے خود سے بہتر کچھ لگا نہیں،اس کی خواہش تھی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز وہ ہی رہے،جو بھی ہو اس کی مرضی سے ہو۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور اور کراچی جلسے کے بعد جیو والے نیم پاگل ہوچکے ہیں ۔۔ انہوں نے بیرون ملک اور نون والوں سے پیسے تو پکڑ لیئے مگر خان صاحب کے خلاف مہم نہیں چلا پا رہے ، ہر طرف سے ناکامی ہے بلکہ پاکستانی عوام انہیں چوک میں ننگا کر کے جوتے مارنے پے تلے ہیں ۔۔

جیو والوں کیلئے بہتر ہے اب عوام میں نہ ہی جائیں ، سکرین یاٹوٹر جو بک بک کرنی ہے کرتے پھریں
 

Hassan Bhatti.

Politcal Worker (100+ posts)
ہر وزیر اعظم، صدر، چیف جسٹس کو علیحدہ ہونے کے بعد پروٹول ملتا ہے، اگر دیکھا جائے تو یہ لوگ معمولی لوگ نہیں ہوتے، اس کو شدید سیکورٹی خطرات کا سامنا رہتا ہے، اگر کوئی بھی قومی لیڈر مر جائے تو قوم کا بہت گہرا نقصان ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر محترمہ بے نظیر کی شہادت سے قوم ایک تجربہ کار لیڈر سے محروم ہو گئی۔ اسی طرح عمران خان کا یہ قانونی حق ہے وہ اس کو لے یا نہ لیں۔ ویسے ہی ہیلی کاپڑ کا استعمال بھی وزیر اعظم کے پروٹوکول کا حصہ ہے، اور توشہ خانہ بھی قانون کے عین مطابق ہے۔ دراصل عمران خان کی کردار کشی کی اس مہم میں حکومت کے ہاتھ کوئی ٹھوس چیز لگ نہیں رہی تو ایسی چیزوں سے وہ اپنا ہی تماشہ بنوا رہے ہیں
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
ویسے جتنی سیاست ڈاٹ پی کے والوں کی خانزادے نے جلائی ہے، اس کی انتہا نہیں۔ اس پوسٹ میں بھی اس جلن کے آثار نظر آ رہے ہیں۔۔۔۔ بات وقار ستی کی ہو رہی ہے اور بیچ میں زبردستی خانزادے پر یہ الزام ڈال رہے ہیں کہ اس نے #عمران_ٹھاکرے کو فاشسٹ لیڈر کہا۔ حالانکہ اس غریب نے تو مانے چرسی کا نام تک نہیں لیا، وہ تو ہٹلر اور ٹرمپ کی بات کر رہا تھا۔ پر کیا کریں، اس پیج کے چلانے والوں سمیت سبھی یوتھیوں کو بھی پتا ہے کہ #منافق_اعظم بھی ایک فاشسٹ ہی ہے۔۔۔۔
 

Back
Top