جیو کےاینکر نےحماداظہر کےوالد،بہنوں کوگرفتار کرنیکی دھمکی کودرست قرار دیا؟

abuaah-geo-news-hammad.jpg


حماد اظہر کے والد اور بہنوں کو گرفتار کرنیکی دھمکیاں کسے درست لگیں؟

جیونیوز کے اینکر عبداللہ سلطان نے حماد اظہر کے والد اور بہنوں کو گرفتار کرنیکی دھمکیوں کو درست عمل قرار دے دیا، حماد اظہر کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے عبداللہ سلطان نے ٹویٹ میں لکھا بھائی آپ پاکستان میں نئے ہیں؟ ازل سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ جب کوئی ملزم پیش نا ہو اسے انہی طریقوں سے برآمد کروایا جاتا ہے۔

اینکر نے مزید لکھا اب خان صاحب نے لکھ کر دے دیا ہے کہ ایک سازش کے تحت مجھ پہ تشدد ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائیں گئیں، اور آپ تو پیش پیش تھے اس میں تو کیا آپ نے ہی اپنے لیڈر کے خلاف سازش کی؟

https://twitter.com/x/status/1661939451453480961
حماد اظہر نے ٹویٹ میں لکھا تھا کل میرے والد کو دھمکی دی گئی تھی کے ان کی بیٹیاں بھی گرفتار ہو سکتی ہیں، آج میری دو بہنوں کے گھر چھاپے پڑے لیکن وہ دونوں موجود نہیں تھیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کی تھی،حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے گھر چوتھا چھاپہ ہے،میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں جس پر میرے والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کے بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں جب کہ یہ بیان دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے لکھا تھا میرے والد میاں محمد اظہر نے ساری عمر ایمانداری سے اعلیٰ عہدوں پر ملک کی خدمت کی اور ان کے والد میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے، انہوں نے جالندھر شہر میں اپنا تمام کاروبار اور جائیداد چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا، ریاست اگر آج ایسے بزرگ شہریوں کو بیٹیوں کی دھمکیاں دینے پر مجبور ہو چکی ہے تو یہ بھی کسی سانحہ سے کم نہیں،حماد اظہر پر بھی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی طرح گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔


https://twitter.com/x/status/1661968826966368261
https://twitter.com/x/status/1661987831693156352
https://twitter.com/x/status/1661990144184860672
https://twitter.com/x/status/1661989283526213634
https://twitter.com/x/status/1662001352472502272
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
This lifaffa journalist should say than when court issued arrest warrant of nawaz sharief then why police didn't arrest his family while he was away......
Maloom ha "na maloom" iss ki sooja dain gy
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Beghairat Dalay —— What goes around— Comes around —— Raat khatam ho gi tu —- Teray jaisay DALAY apni Behno Ko —- Khud Paish karnay pohnchain gay 🤫