جیو کچن میں خبریں بنانے کی ترکیب

Saiban

Politcal Worker (100+ posts)
جیو نیوز کچن میں آپکو خوش آمدید ۔آج کی قسط میں ہم دو خبریں تیار کرنے کی ترکیب سیکھیں گے۔کاپی ،پین تھام لیں اور ترکیب نوٹ کریں

ترکیب نمبر ایک: اگر آپکی خبر ن لیگ سے متعلق ہے تو ایک باول میں ایک پلیٹ پسا ہوا لفافہ ڈالیں اور اس میں ایک چمچ جھوٹ ڈال کر اچھے سے مکس کر لیں۔مکسچر کو آدھے گھنٹے کیلیے رکھ دیں۔اسکے بعد ایک فرایئنگ پین میں ایک پیالی خوش آمد اور حسب ضرورت مفاد ڈال کر اس میں پہلے سے تیار کردا مکسچر ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔اب ڈھکن کھولیں اور اس پر مثبت مصالحہ اوپر سے چھڑک دیں۔لیجیے خبر تیار ہے اب اسے گرما گرم درباری تجزیہ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب نمبر دو: تحریک انصاف سے متعلق خبر بنانے کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے؛

ایک دیگچے میں تقریبا دو کلو بغض ڈالیں اور اس میں ایک چمچ تڑوڑ مڑوڑ پاوڈر اور ایک پیالی جھوٹ ایڈ کریں (یاد رکھیں جیو نیوز کچن میں جھوٹ کسی بھی ہانڈی کا بنیادی جز ہے) ۔یہ تینوں چیزیں ڈال کر بغض کو اچھی طرح دم دے لیں۔پندرہ منٹ بعد ڈھکن کھولیں اور منفی مصالحہ چھڑک دیں اسکے بعد فرائی پین میں بے تکے سوال کڑکڑا کر اسکا تڑکا لگایئں۔لیجیے تحریک انصاف سے متعلق خبر پک کر تیار ہے اب اسے "روغنی منافقت" کے ساتھ پیش کریں۔

نوٹ؛یاد رکھییے جیو کچن میں کوئی بھی خبر تیار کر کہ اسے ماسٹر شیف مریم کو ضرور چکھائیں تا کہ آیئندہ اور بھی رہنمائی ملے اسکے بعد اسے عوام کو پیش کریں۔
 
Last edited by a moderator: