Chacha Basharat
Minister (2k+ posts)
جینگا لالا ہو،جینگا لالا ہو،ہر،ہر
اس زیر مطالعہ کتاب کا مختصر احوال
یہ بھی پار سال کی طرح پورن ماشی کی رات تھی- جب ڈوبتے سورج کی آخری کرنوں نے بھی اندھیارے کی چادر اوڑھ لی - تبھی ان دونوں داسیوں نے ایک ہوشربا انگڑیاں لیتے ہوئے نیلگوں جھیل میں غوطہ لگایا- ان کے جسموں کے عکس ایسا لگا کہ جھیل میں ہزاروں دیئے روشن ہو گئے ہوں- جب دونوں داسیاں جھیل میں غسل کرکے باہر نکلیں تو خادماؤں نے آگے بڑھ کر سرخ گلابوں سے گندھی چادر ان کے کورے جسموں پر ڈال دی -زلفوں میں مور پنکھ، کانوں میں زمرد کی بالیاں،ناک میں جھلملاتی ہیرے،پنے کی نتھنیاں
جنگلی قبیلے کی رسم کے مطابق آج ان دونوں داسیوں کے دلفریب رقص کے بعد انہیں قبیلے کے سردار " امرانڈو بابا کے چرنوں میں بھینٹ ارپن کرنا تھی- جھیل کے ٹھنڈے پانی میں غسل کرنے کے بعد ان کے بدنوں سے آگ کی لپٹیں نکلتی محسوس اور ایک انجانی سی لذت محسوس ہو رہی تھیں-
تبھی نقاروں پر چوٹ پڑی ،ساز بج اٹھے بانسری کی مدھر،مدھر تانیں چاندنی رات میں جنگل کےچاروں طرف بکھر گئیں- قبلے کے جوان،بچے،بوڑھے،مہیلایئں تاڑی کی دیسی شراب اورکوکین سونگھتے،جھومتے ایک،ایک کرکے جمع ہونا شروع ہوگئے اور ایک بڑا آلاؤ روشن کردیا گیا
اب انتظار تھا قبیلے کے بوڑھے سردار"امرانڈو بابا" کا -قدرے انتظار کے بعد بوڑھا سردار اپنی کٹیا سے برآمد ہوا - سردار کو دیکھتے ہی جنگلیوں نے غل،غپاٹا کرتے ہوئے آسمان سر پر اٹھا لیا -ہر طرف سے بوڑھے سردار کی جے،جے کار کے نعرے اور ڈھول پیٹے جانے لگے-
قبیلے کے سردار نے دو زانو ہوکر اپنے دیوتا " جھانگلو مہاراج" کے مجسمہ کےچرنوں میں ماتھا ٹیکتے ہوئے رجنی گندھا کے پھول،ناریل اور سلگتی ہوئی لوبان کی بھینٹ چڑہائی- اس کے بعد قبیلے کے سردار نے اپنی کمر سے خنجر نکال کر لہرایا - جنگلیوں نے فورا" ہی یک زبان ہو کر" جینگا لالا ہو،جینگا لالا ہو،ہر،ہر " کی آواز میں گلا پھاڑتے ہوئے اپنی عبادت کا گیت گانے لگے
رسم کے مطابق دونوں داسیاں بوڑھے جنگلی سردار اور جھانگلو مہاراج کے مجسمہ کے سامنے دیوانہ وار رقص کرنے لگیں - نشیلے، بل کھاتے بدن کچھ اس انداز میں تھرکے جیسے بجلی سی کوند جائے- قبیلے کے نوجوان جھوم،جھوم اور سر کو دائیں،بائیں جھٹکتے ہوئے " جینگا لالا ہو،جینگا لالا ہو،ہر،ہر " کی گردان الاپنے لگے- نصف شب کے جب دونوں داسیاں رقص سے تھک کر چور ہونے لگیں
تبھی ان دونوں داسیوں نے کیلے کے پتوں ڈھکی ہیرے،پنے اور جوہرات کی طشت بوڑھے سردار"امرانڈو بابا" کے چرنوں میں ارپن کی سردار نے اپنے کپکپاتے ہاتھوں سے طشت پر ڈھکے ہوئے کیلے کے پتوں کو ہٹا کر دیکھا- لیکن یہ کیا بوڑھے سردار پر ایک جلالی سی کیفیت طاری ہوگئی- آنکھیں سرخ ، منہ اور نتھنوں سے شعلے خارج ہونا شروع ہو گئے فبیلے والوں نے اس سے قبل اپنے قبیلے کے سردار " امرانڈو بابا " کو اتنے جلال میں نہیں دیکھا
آخر کیا وجہ تھی؟
کیا ہیرے پنے،جواہرات نقلی تھے؟
کیا تعداد میں کم تھے؟
یہ سب کچھ اگلے شمارے میں
انتظار فرمائے