جیل میں چار قیدیوں کی خود کشی کی کوشش، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

malir-karachi-jail.jpg


کراچی کی ملیر جیل میں چار قیدیوں نے اجتماعی طور پر خود کشی کی کوشش کی مگر کامیاب نا ہوسکے، چاروں قیدیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف تھانے کی حدود میں دسٹرکٹ جیل ملیر میں چار قیدیوں نے خود کو مارنے کی کوشش کی ، اس کوشش میں چاروں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں پولیس کسٹڈی میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قیدیوں نے اقدام خودکشی کیلئے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر کٹ لگائے ، اقدام خود کشی کرنے والے قیدیوں کی شناخت انعام، شاہد، نسیم شاہ اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعہ پر جیل انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمے میں اقدام خودکشی کی دفعات شامل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔