جیل حکام کو علی امین گنڈاپور کے عمران خان سے ملنے پر اعتراض

gandapu1h111h21.jpg


راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کریں گے,ملاقات کرنے والوں میں رؤف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثناء اللہ مستی خیل اور خالد خورشید شامل ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام بھی تھا تاہم جیل حکام نے ان کی ملاقات پر اعتراض اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام نے علی امین گنڈاپور کی جگہ کسی اور رہنما کا نام ڈالنے کا کہا, وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گزشتہ کئی روز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا عمران خان نے قوم کو جگانے کی تحریک شروع کر رکھی ہے، عدلیہ سے اپیل ہے کہ ان جعلی کیسز کو جلد سے جلد ختم کیا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے قائد عمران خان کو جعلی کیسز میں سے جیل میں رکھا گیا ہے اور ان جعلی کیسز کو آہستہ آہستہ چلایا جا رہا ہے تاکہ انہیں لمبے عرصے تک جیل میں رکھا جا سکے، عمران خان کو لمبے عرصے تک جیل میں رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے نظریے اور تحریک سے پیچھے ہٹ جائے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کمپنی ایک نہتے بندے سے اتنا ڈرتی کیوں ہے؟؟ علی امین گنڈاپور نہ ہوا ٹیپو سلطان ہو گیا جو اس سے اتنا ڈرا جائے . آنے دو اسے، خان سے مل کر جیل کے باہر صحافیوں کی موجودگی میں دو چار بڑھکیں مارے گا اور آرام سے چلا جائے گا . اتنی سی بات ہے بس
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

کمپنی ایک نہتے بندے سے اتنا ڈرتی کیوں ہے؟؟ علی امین گنڈاپور نہ ہوا ٹیپو سلطان ہو گیا جو اس سے اتنا ڈرا جائے . آنے دو اسے، خان سے مل کر جیل کے باہر صحافیوں کی موجودگی میں دو چار بڑھکیں مارے گا اور آرام سے چلا جائے گا . اتنی سی بات ہے بس
App tou pee kay saath saath potti ka bhee intizam karwa rahay hain muneeray mistry ka, wo bhee paint main.