جیل جانیوالے اور جیل بھیجنے والوں کو ایک دو قدم پیچھے ہٹنا ہوگا،حمزہ عباسی

1747710233289.png

پاکستان شوبز کے معروف اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی سیاست کو بطور پیشہ اختیار نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

نجی چینل جیو نیوز کے حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ان کی وابستگی صرف ایک تحریک کی حد تک تھی، نہ کہ سیاسی عمل میں باقاعدہ شمولیت۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے انہیں پی ٹی آئی کا ثقافت سیکرٹری مقرر کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے اس وقت بھی انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں سیاست میں نہیں آئیں گے۔

انٹرویو کے دوران ملک میں جاری سیاسی کشیدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ موجودہ حالات بہت حساس ہو چکے ہیں، اور مفاہمت کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ:
https://twitter.com/x/status/1924410267917557842
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف سیاسی مقدمات ہیں، یہ سیاسی لڑائی ہے ۔ وہ لوگ جو جیل میں ہیں اور جو جیل بھیجنے والے ہیں خدا کا واسطہ ہے سب ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں ایسا نہ ہو کہ کہیں کشتی ہی ٹوٹ جائے۔
https://twitter.com/x/status/1924565369332654315
"اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جیل جانے والے اور جیل بھیجنے والے دونوں کو دو قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔ کچھ باتیں ماننی پڑیں گی اور کچھ منوانی ہوں گی، تاکہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔"

اداکار نے خبردار کیا کہ اگر سیاسی فریقین نے ہوش مندی کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالیں تو صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

"ملک کے حالات تاحال بہتر ہیں، مگر یہ بگڑ بھی سکتے ہیں۔ مستقل سدھار لانے کے لیے سب کو مل کر ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔"
 
Last edited by a moderator:

Azaadi

Minister (2k+ posts)
He talking nonsense, Imran Khan has done nothing, Why he needs to go back, Mafia establishment is at fault
 

Back
Top