Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
پریس ریلیز۔۔۔4 جولائی ، 2024
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو قواعد کے مطابق برآمدی کوٹہ ملا ہے نا کہ پسنددیدگی کی بنیاد پر الزامات من گھڑت ہیں، ترجمان جے ڈی ڈبلیو
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے چینی برآمدی کوٹہ مختص کرنے میں جانبداری کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدی کوٹے کی تقسیم پیداوار کی بنیاد کے مطابق میرٹ پر کی گئی ہے اور وفاقی حکومت کے وضع کردہ فارمولے کے مطابق ہے۔
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز ترجمان کے مطابق اس سے متعلق گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو حکومت کی جانب سے جانبداری کا مظاہر کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایکسپورٹ کوٹہ ملا ہے، یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ برآمدی کوٹہ مختص کرنے کا تعین حکومت ہر شوگر مل کی پیداواری سطح کی بنیاد پر کرتی ہے،ملک کی تمام 41 شوگر ملوں نے بغیر کسی اعتراض کے الاٹمنٹ کے اس طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔ وہ وفاقی حکومت کے وضع کردہ فارمولے سے مکمل طور پر متفق ہیں، جو پیداوار کی بنیاد پر متناسب طور پر برآمدی کوٹہ مختص کرتا ہے۔
چونکہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز پاکستان میں چینی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اس لیے اسے قدرتی طور پر اپنی پیداواری سطح کے مطابق متناسب کوٹہ ملتا ہے۔ یہ فارمولا وزارت تجارت و صنعت نے وضع کیا تھا اور پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے اعداد و شمار پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/HDWbITb.jpeg