خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک ایک دو روز میں اپنی سیاسی جماعت متعارف کروا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پارٹی کے زیادہ تر اراکین پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار، ایم این اے اور ایم پی اے ہیں۔ پارٹی کو اقتدار کی راہداریوں کی مکمل آشیرباد اور حمایت حاصل ہے۔
انکے مطابق ملاکنڈ میں پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما سمجھوتہ کر چکے ہیں اور ایک بہت ہی سینئر نام بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں اور ان کی بے پناہ عزت کرتا ہوں اور کاش وہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی پارٹی مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا کے سابق چھ اضلاع لکی مروت اور کوہاٹ سے حمایت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی والوں کو پرویز خٹک سے تعاون کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ نئی پارٹی کے معمار پشاور، ہزارہ، بنوں، کوہاٹ اور ڈی آئی خان ڈویژن سے کسی کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کو خراج تحسین۔ دوسرے مرحلے میں اس نئی پارٹی کو جے کے ٹی استحکم پارٹی میں ضم کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پرویز خٹک 2013 سے 2018 تک پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ رہے اور 2018 سے 2022 تک وفاقی وزیر دفاع رہے، ان کے بھائی، بھانجے، داماد، بھائی اور خاندان کی تین خواتین 2013 سے ایم این اے اور ایم پی اے کے عہدوں پر فائز رہیں۔
مختلف تجزیہ کاروں کے مطابق پرویز خٹک اپنی جماعت کا اعلان بدھ یاجمعرات کو کرسکتے ہیں۔