جہانگیرترین میری پارٹی کا نام چرانے کی کوشش کررہے ہیں،چوہدری جہانزیب

tareneahaa.jpg

لاہور: عوام دوست پارٹی کے چیئرمین چودھری جہانزیب نے جہانگیرترین پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے میری پارٹی کا نام چرالیا ہے۔

جہانگیرترین آج کل اپنی پارٹی کا نام تجویز کررہے ہیں ۔ انکے ساتھیوں نے "پاکستان انصاف پارٹی" اور "عوام دوست پارٹی" نام تجویز کئے ہیں جس پر عوام دوست پارٹی کا دعویدار چوہدری جہانزیب سامنے آگیا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ عوام دوست پارٹی کے نام سے پارٹی قائم کرنے پر غور کررہے ہیں جبکہ یہ پارٹی پچھلے کئی سالوں سے کام کررہی ہے۔


چوہدری جہانزیب کے مطابق انہیں رات بھر فون آتے رہے اور میں نے ساتھیوں اور کارکنوں سے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہم پہلے سے الیکشن کمیشن میں ہیں، ہمارا پیپرورک چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام ہمیں بھی کھینچنے کی کوشش کرے گا لیکن ہمارا ویژن نظام کی تبدیلی ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم نظام کی تبدیلی کیلئے کام کررہے ہیں۔

چوہدری جہانزیب کا کہنا تھا کہ ہمارامنشور قائداعظم کے چودہ نکات کی طرح 14 نکات پر مشتمل ہیں، ہم ایک سوشل ویلفئیر پارٹی ہیں۔
 

cokee

Minister (2k+ posts)
Jahangir tareen ko history mein zaror ganda hona hai . Chup kar k side pey rehta .