جہاد اور دہشتگردی میں کیا فرق ہے؟

جانور دو طرح کے ہوتے ہیں. ایک وہ جو انسان کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں. دوسرے وہ جو انسانی زندگی کے لئے خطرے کا باعث ہوتے ہیں. سب انسان فائدہ مند جانوروں کو نہ صرف پالتے ہیں، بلکہ انسے ہمدردی کا اظہار بھی کرتے ہیں. انسے پیار بھی کرتے ہیں.اور ان جانوروں سے نفرت کرتے ہیں جو انسان کے لئے خطرہ ہوں. اور جب تک وہ ہماری جان کے لئے خطرہ نہ بن جائے اسکو مارتے بھی نہیں. کیونکہ یہ ان جانوروں کا فطری عمل ہے. انسان بھی دو طرح کے ہوتے ہیں. ایک وہ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں. ایک وہ جو انسانیت کے لئے خطرہ ہوتے ہیں. پھر ان انسانوں سے نفرت ایک فطری عمل ہے جو انسانیت کے لئے خطرہ بنیں. میں کسی مذہب یا مسلک کی بات نہیں کرتا. ا

نسان تو سب الله کے بناے ہوے ہیں جیسا کے جانور بھی الله کی ہی مخلوق ہیں. اسلام ہمیں سلامتی کا درس دیتا ہے. اسلام ہمیں جہاد کا بھی درس دیتا ہے. جہاد یہ تو نہیں کا ایک انسان عیسائی پیدا ہوا تو اسکو قتل کر دو. جہاد یہ تو نہیں کے ایک انسان یہودی پیدا ہوا ہے تو اسکو مار دو. جینے کا حق تو رب نے دیا ہے. جہاد تو اسکے خللاف ہے جو انسانیت کے لئے خطرہ بنے .جہاد تو اسکے خلاف ہے جو مذہب پر وار کرتا ہے. دوسرے مذاہب اسلام سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ اس لئے کے کے ہم تبلیغ کرتے ہیں. اس لئے کے ہم انسان کو بچانا چاہتے ہیں. اس لئے کے ہم لوگوں کو اس خدا کی طرف لانا چاہتے ہیں جس نے سب کچھ پیدا کیا ہے. سب کچھ بنایا ہے.ہم نے پڑھا ہے ، سنا ہے، اسلام دنیا میں غریبوں کا کی آواز بن کر آیا تھا اور آج بھی یہ زیادہ غریبوں میں ملتا ہے. ایسا نہیں ہے، اسلام غریبوں کا نہیں، بلکہ اسلام میں آ کر لوگ دوسروں کے لئےاپنا سب قربان کرتے ہیں دوسروں کو خوشیاں دیتے ہیں. جو اسلام کو قبول کر لیتا ہے وہ اپنا سب انسانیت پر لٹا دیتا ہے، یہاں تک کے اپنی سانسیں بھی. آپ نے سنا ہو گا ماں اپنے پیٹ پے پتھر باندھ لیتی ہے

لیکن اپنے مونھ کا نوالہ بھی اپنے بچوں کو کھلا دیتی ہے. ماں کے جذبے سے کون واقف نہیں؟ کونسا دین، کونسا مسلک ایسا ہے جو ماں کی عظمت کو سلام نہیں کرتا. پھر وہ بیچاری کیا کرے اگر اسکے دو بچے ایک ہی چیز پانے کے لئے بضد ہو جائیں. اگر تو دونوں میں سے ایک صبر کرنے والا ہے، جو زیادہ ضد نہیں کرتا تو چیز اسکو مل جائے گی جو زیادہ ضدی ہو گا. اور جو صبر کرنے والا ہے وہ قربانی دے گا دوسرے کے لئے. چیز تو ضدی بچے کو مل جائے گی لکن ماں کے دل میں عزت اور محبّت صبر کرنے والے بچے کے لئے بڑھ جائے گی.اب اگر کبی نوبت یہاں تک آن پوہنچے کے دونوں ایک دوسرے کے جانی دشمن بن جائیں تو ماں کیا کرے گی. ماں کس کا ساتھ دے گی؟

یہ سوال میں آپ پر چھوڑ رہا ہوں. تو سمجھنے کی بات یہ ہے کے الله اپنے بندے سے ماں سا ستر گنا زیادہ محبّت کرتا ہے. لکن جب اسکے نافرمان بندے اسکے فرمانبردار بندوں سے لڑنے پر اتر آءیں تو الله بھی اپنے فرمانبردار بندو کی مدد کرتا ہے. آج جو ہم نے قانون بناۓ ہیں سزا کے وہ کیوں بناۓ ہیں.اسی لئے نہ کے معاشرے میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو. جہاد کا مفہوم سمجھنے میں غلطی ہو سکتی ہے لکن جہاد تو فلاح کا ایک راستہ ہے. معاشرے میں امن قائم کرنے کا خواہاں ہے. آج لوگ جہاد کا نام لے کر تلوار تو اٹھاتے ہیں

لکن انکا مقصد کیا ہوتا ہے. کیا الله انسے خوش ہو گا کے تم نے میرے اتنے لوگوں کو مار ڈالا جو میدان جنگ میں بھی نہیں تھے. خدا کے لئے اسلام کا چہرہ مسخ نہ کرو . اور ہاں کچھ بیرونی عناصر بھی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر جہاد کے نام پے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. ہم سب مسلمانوں مل کر انکے چہرے سب کے سامنے بےنقاب کرنے چاہے تاکہ دنیا کو پتا چلے کے کیا ہے اسلام اور کیا ہیں اسکے پیروکار.
 
Last edited by a moderator:

Back
Top