جڑانوالہ:جائیدادکی لالچ،قبر سےمردےکو نکال کرکاغذات پرانگوٹھےلگانے کا انکشاف

thumb-jaranwala-in.jpg


جائیداد کی لالچ میں قبر سے مردے کو نکال کر کاغذات پر انگوٹھے لگائے جانے کا انکشاف

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں جائیداد کی لالچ میں قبر سے مردے کو نکال کر کاغذات پر انگوٹھے لگائے جانے کا انسانیت سوز واقعہ سامنےآیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر ڈھڈی والا کے قریب واقع ایک قبرستان میں پیش آیا جہاں 35 روز قبل انتقال کرنے والے ایک شخص کے نام پر موجود گھر کو ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جائیداد کی لالچ میں اندھے لوگوں نے پانچ مرلے کا مکان ہتھیانے کیلئے قبر سے مردے کو نکال کر پراپرٹی کے کاغذات پر انگوٹھے لگائے اور مکان کو اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔
قبرستان میں قبر کشائی اور مردے کے انگوٹھے پر سیاہی کے نشانات کے مناظر بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کھود کر مردے کی تذلیل کرنے والا اور کوئی نہیں بلکہ مرنے والے کاسگا بیٹا تھا جس نے باپ کے پانچ مرلے کے گھر کو ہتھیانے کیلئے کاغذات تیار کروائے اور اس پر باپ کا انگوٹھا لگانے کیلئے قبر کھود ڈالی اور باپ کی لاش کو باہر نکال لیا۔