جو کچھ پی ٹی آئی نے کرنا تھا انہوں نے کرلیا اب امتحان حکومت کا ہے،ٹیسوری

10kamrantessori.jpg

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جو کچھ پی ٹی آئی نے کرنا تھا انہوں نے کرلیا اب امتحان حکومت کا ہے ، حکومت کو چاہیے کہ سازش میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دورانان پرتشدد واقعات میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر نے شہر قائد میں سرکاری املاک اور بسوں کو نذر آتش کردیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کو عبرت ناک شکست ہونی چاہیے تاکہ وہ دوبارہ ایسا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے دس بار سوچیں، کامران ٹیسوری نے21 مئی کوپاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو شرکت کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ایسا کچھ ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی جو کچھ کررہی ہے وہ یہودی یا بھارتی لابی کے کہنے پر کررہی تو اس پر ایک بار نہیں 110 بار پابندی لگنی چاہیے۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Iski shakal or holiya dekho, yeh Pakistan ko represent kar raha hai.

Is jaisay banday ko to log bilawaja hi chapair mar daytay hain aur yeh waja hi pochta reh jata hai.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
What government?.The country is under the control of dollar generals.They are running the country.PDM criminals have no power.
 

Back
Top