Abdul jabbar
Minister (2k+ posts)
یہ تو ایک حقیقت ہے کہ سیاست پی کے کی ہمدردیاں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ اور اس کی حمایت میں ان محترم لوگوں سے جو کچھ ہو سکتا ہے کرتے ہیں۔@muqadas, dont just quit friend, hang in there. Its fun to watch how PTIians suffer and agonize after your posts. That agony itself is a reward worthy of staying
اپنے ساتھ نا انصافی ہونے پر دکھ تو ہوتا ہے مگر بہادر انسان وہی ہے جو نامساعد حالات میں بھی اپنا مشن جاری رکھے۔ اور اگر آپ سچائی پر ہو تو پھر تو آپ کا یقین محکم اور ارادہ پختہ ہونا چاہیئے۔ راستے کی رکاوٹوں کو مہمیز کے طور پر لینا چاہیئےجو چیلنچ سے نبرد آزماہونے میں توانائی کو بڑھانے کا باعث بن جائے۔ دل برداشتہ ہو کر میدان چھوڑ دینا شکست تسلیم کر لینے کے مترادف ہے۔ مقدس بی بی کواس بات سے تسکین ملنی چاہیئےکہ ان کے کسی بھی کمنٹ کے جواب میں پی ٹی آئی کے کتنی بڑی تعداد میں سپورٹر رد عمل دیتے ہیں۔ اور ان سارے کمنٹس میں کتنی قلیل تعداد معقول دلائل کی بنیاد پر ہوتی ہے اور کتنی بڑی تعداد لا جواب ہو کربد تمیزی،
بد تہذیبی اور ذاتی تذہیک کرنے کی کوشش میں اپنے اندر کی بے کسی و بے بسی کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔اس سے ان کی ہمت جوان ہونی چاہیئے کہ سچ کی طاقت اپنا اثر دکھا رہی ہوتی ہے۔ اگر وہ اپنے ضمیر کی آواز کے ساتھ کلمہ حق ادا کر رہی ہیں تو طاغوت کی ریشہ دوانیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنا مشن جاری رکھیں۔
پی ٹی آئی کی فضاحت و بلاغت کا جواب دینے کے لئے محترام " باوا" "پرفیکٹ سٹرینجر" جیسے اہل زبان ہیں نا اس فورم پر۔جو اگرچہ ان کی طرح جاہل نہیں ("باوا تو شاید راوین ہیں) مگر سمجھتے ہیں کہ کسی کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے تو اسے بہتر سمجھ آتی ہے۔ میری طرف سے مقدس بیٹی کے لئے ایک شعر ہے،
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ