جولائی 2023 میں پاکستان پر قرض اربوں ڈالر مزید بڑھ گیا

dollar-pdm-shehbaz-a.jpg

جولائی 2023 میں پاکستان پر قرض اربوں ڈالر مزید بڑھ گیا

پاکستان پر قرضہ مزید بڑھ گیا، سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈپازٹ اور چین کی جانب سے ’’ ڈریگن‘‘ ملٹی رول فائٹرایئر کرافٹ کےلیے پاکستان ایئر فورس کو 508 ملین ڈالر رقم دینے سے پاکستان کا قرض جولائی2023کو موجودہ مالی سال کے پہلے مہینے میں 2.8 ارب ڈالر بڑھ گیا۔

ان دوبڑے قرضوں نے جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض جہاں 2.8 ارب ڈالر بڑھا دیا،وہیں گزشتہ سال اسی ماہ میں پاکستان پر قرض کا بوجھ صرف 185ملین ڈالر بڑھا تھا،پاکستان کو 100 ملین ڈالر سعودی عرب سے تیل کی سہولت کے طوربھی ملے،یہ تمام قرض ملنے سے اسلام اباد کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھا کر دکھانے کا موقع ملا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مجموعی ضمانتوں کی ایک حد ہے، حکومت کو آئی ایم ایف سے ایس بی اے پروگرام کے تحت اس کی حد 3 ارب ڈالر کے نیچے رکھنا ضروری ہے،پاکستان نے چشمہ 5 کےلیے بھی تین ارب ڈالر کی ایک اور گارنٹی بھی ملی لیکن ای سی سی نے فیصلہ کیا اسے تدریجی طور سے حاصل کیاجائے،جس سے ضمانتوں کو آئی ایم ایف پروگرام کی طے شدہ حد کے اندر رکھا جا سکے۔

پورے مالیاتی سال کے دوران 17.3 ارب ڈالر کا طے شدہ ہدف پورا کرنے کےلیے جولائی 2023 میں ڈالر کی بڑی مقدار پاکستان آگئی،گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مہینے میں پاکستان کو صرف 185 ملین ڈالر مل پائے تھے کیونکہ اس وقت اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے چھٹے اور ساتویں ریویو کو مکمل کرنے میں مشکل محسوس کر رہا تھا۔

ای ایف ایف اگست 2022 میں بحال ہوا اور اس کے بعد یہ معطل رہا اور بالآخر بغیر کامیابی حاصل کیے 30جون 2023کو بغیر کامیابی کے مکمل ہوا۔ پھر پاکستان اور آئی ایم ایف نے ایک نیا پروگرام طے کیا جو نو ماہ کےلیے تھا جس کے بعد پاکستان میں ڈالر وں کی آمد بحال ہوئی بالخصوص سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا ٹائم ڈپازٹ ملا،سعودی عرب کی جانب سے جمع کرائی گئی مجموعی رقوم 5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اکنامک ڈویژن کے کی جانب سے اس کی تقسیم کی تفصیلات کے مطابق قرں کی اس رقم سے پی اے ایف کو 508.34ملین ڈالر ملیں گے،پاکستان کو دیگر قرض دہندگان سے 193ملین ڈالر ملے ہیں جن میں 22.59 ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک ، 82.71 ملین ڈالر ورلڈ بینک کے آئی ڈی اے لون سے تین ملین ڈالر آئی بی آرڈی کی لینڈنگ ، 6.38 ملین ڈالر آئی ایف اڈی اور 67ملین ڈالر اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے شارٹ ٹر م قرض کے طور پر ملیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

bahmad

Minister (2k+ posts)
Asool Tu ye hona chaiye jiss NY loan Lia woi re-pay krye, Pakistani public pr Tu Kuch bhi kharch Nahi hoa......
 
ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Asool Tu ye hona chaiye jiss NY loan Lia woi re-pay krye, Pakistani public pr Tu Kuch bhi kharch Nahi hoa......
Yahan baat Osool ki nahi hai janaab e walaa.
Baat sirf itni si hai ki aap ka mulk paisa maan gey ga, wo detey jaein gey, isi tarah ye silsila chalta rahey ga yahan tak ki ek aisa waqt aa,ay ga jab wo khein ge ab aur paisa chahiay to Nuclear ko hawalay karo hamarey.
 
Agreed
 
Ma ny iss sense ma Bola ....jis tra mafia NY loan ly KR apni properties aur assets bnaye Han, country ko Tu aur backward KR dia.......JB bhi new govt ati ha USS pr Alida criticise Kia jata ha.....iss whole situation Ka kon responsible ha...
JB loan public k , country k name pr Lia aur spend bhi Nahi hoa Tu kidr gya???

Sawal bnta ha , Tu Jawab yahi ha jis NY Lia they have to pay back