!جواب عرض ہے

Arslan

Moderator
٭.ایوان صدر کے دروازے کھول دیئے جائیں گے (صدر ممنون حسین)
O.اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا!
٭.تعلیم کی ترقی اولین ترجیح ہے (وزیراعظم نوازشریف)
O.جس کے لئے فی الحال ہمارے پاس کوئی فرصت نہیں!
O.صدر کی تقریب حلف برداری میں ممتاز بھٹو، زرداری سے نظریں چراتے رہے (ایک خبر)
O.جبکہ زرداری پوری کوشش کے باوجود کچھ نہ چرا سکے!
٭.سیاسی قائدین کو مذاکرات کے لئے آمادہ آرمی چیف نے کیا (وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان)
O.اور آرمی چیف کو مذاکرات کے لئے آمادہ کس نے کیا ؟
٭.بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کرائیں گے (یوسف رضا گیلانی)
O.اِس مقصد کے لئے شریف برادران سے ہم نے اجازت بھی لے لی ہے !
٭.دفتروں میں صرف تماشا دیکھا جاتا ہے (چیف جسٹس آف پاکستان)
O.جبکہ عدالتوں میں صرف لگایا جاتا ہے !
٭.پنجاب میں غیر جماعتی انتخابات قبول نہیں کریں گے (راہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن)
O.کیونکہ خدشہ ہے اِس سے کہیں ہماری عزت ہی نہ رہ جائے !
٭.لاہور کو گداگروں سے پاک کر دیا جائے گا(ڈی سی او لاہور)
O.لہٰذا وزیر خزانہ کو چاہئے وہ اسلام آباد میں ہی رہیں !
٭.حکومت طالبان سے اپنی شرائط پر بات کرے گی (وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی)
O.جیسے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر کی تھی ؟؟
٭.کے پی کے میں پٹواریوں اور تھانیداروں کو سیدھا کر دیں گے (عمران خان)
O.اگر اُنہوں نے ہمیں اُلٹا نہ کیا تو !
٭.کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے(صدر ممنون حسین)
O.کیونکہ جنہوں نے مجھے صدر بنایا وہ بھی کشمیری ہیں!
٭.ڈاکٹر عمران فاروق کی قربانی فراموش نہیں کی جا سکتی (الطاف حسین سربراہ ایم کیو ایم )
O.نہ اُس قصائی کو فراموش کیا جا سکتا ہے جس نے یہ قربانی کی !
٭.میرے بھائی سے صلح نامے پر زبردستی دستخط کروائے گئے (پھوپھی شاہ زیب)
O.اور یہ زبردستی مجرموں کو 35کروڑمیں پڑی!
٭.اپنے نام پر بھتہ لینے والوں کو معاف نہیں کریں گے (راہنما تحریک طالبان)
O.جبکہ اپنے نام پر جان لینے والوں پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے !
٭.اب کھل کر سیاست کروں گا۔ (سابق صدر زرداری)
O.چاہے اِس مقصد کے لئے مجھے بند ہی کیوں نہ ہونا پڑے !
٭.گورنر بن کر آزادی کو ترس گیا ہوں (چوہدری سرور گورنر پنجاب)
O.ظاہر ہے برطانیہ جیسی آزادی تو آپ کو یہاں نہیں مل سکتی، چاہے آپ گورنر نہ بھی ہوں!
٭.پانچ ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لئے امتحان آزاد ایجنسی لے گی ۔(وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف)
O.محکمہ پولیس پر حکومت کے اعتماد کا ایک اور منہ بولتا ثبوت!
٭.زرداری کے پانچ سال پورے کرنا پیپلزپارٹی کے لئے باعث فخر ہے ۔ (قمر الزمان کائرہ، راہنما پیپلزپارٹی)
O.اور ملک کے لئے باعث شرم ہے !
٭.شہباز شریف، وزیراعظم بننے کی ریہرسل میں مصروف ہیں(میاں محمود الرشید اپوزیشن لیڈر)
O.اور وزیراعظم شہباز شریف بننے کی ریہرسل میں مصروف ہیں!
٭.دوسری دلہن لانے کا سوچ رہا ہوں۔(ٹینس سٹار اعصام الحق)
O.کیونکہ تیسری دلہن لانے کے لئے دوسری لانا انتہائی ضروری ہے!
٭.این اے25کے انتخابات میں تحریک انصاف نے سرکاری وسائل استعمال کئے (مولانا فضل الرحمن)
O.جبکہ ہمارا صرف ڈیزل لگا!
٭.کراچی کا آپریشن ٹو پی ڈرامہ ہے (راہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن)
O.کہیں یہ سندھی ٹوپی ڈرامہ تو نہیں؟؟
٭.ملک بچانا ہے تو امریکی سفارتخانہ بند کر دیں(ایم این اے جمشید دستی)
O.اور سفارتخانے میں بے شک مجھے بند کر دیں!
٭.حکمرانوں نے عوام کو سو دِنوںمیں ہی مایوس کر دیا۔(ڈاکٹر طاہر القادری)
O.جبکہ میں نے صرف تین دِنوں میں ہی کر دیا تھا!
٭.ہمیں صبر سے کام لینا چاہئے۔ (پرویز رشید، وفاقی وزیر اطلاعات)
O.کیونکہ ہم عقل سے نہیں لے سکتے!
٭.غلط کام پر میں بھی جیل جا سکتا ہوں۔(وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک)
O.عائلہ ملک کس کھیت کی مولی ہے !
٭.دہشت گرد زبردستی شرطیں نہیں منوا سکتے ۔(آرمی چیف جنرل کیانی)
O.زبردستی وہ صرف دھماکے ہی کر سکتے ہیں!
٭.پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ (راجہ پرویز اشرف)
O.کیونکہ بلدیاتی انتخابات ہارنے کے لئے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے !
٭.1122سروس پنجاب کی ہر تحصیل میں پہنچائی جائے گی ۔ (چوہدری سرور گورنر پنجاب)
O.اور ساتھ ہی عوام کی طرف سے چوہدری پرویز الٰہی کو سلام بھی پہنچایا جائے گا!
٭.اداکارہ زری نے فلم لباس کی عکسبندی میں حصہ لیا(ایک خبر)
O.اِس موقع پر وہ لباس سے بے نیاز تھی !
٭.ہمیں امریکی جنگ سے نکلنا ہوگا (مولانا سمیع الحق، راہنما جمعیت علماءاسلام)
O.امریکہ کو چاہئے اِس مقصد کے لئے پلیز ہماری مدد کرے!
٭.امریکہ فوری طور پر ڈرون حملے بند کردے ۔(وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق)
O.اور یہ بیان جاری کرنے پر مجھے معاف بھی کر دے .میرے پاس پہلے ہی ماٹھی وزارت ہے !
٭.اداکارہ وینا ملک اپنے گھر ہندو دیوتا کی مورتی لے آئی۔ (ایک خبر)
O.حالانکہ اُس سے کوئی فائدہ وہ نہیں اُٹھاسکتی!
٭.بھارتی فلموں کی نمائش روکنے کے لئے عدالت میں جائیں گے۔ (اداکارہ مدیحہ شاہ )
O.اور اگر جج صاحب خود بھارتی فلموں کے نمائشی نکلے تو ؟
٭.سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہوتی۔(ملک غلام مصطفی کھر)
O.نہ کوئی بیگم آخری ہوتی ہے !
٭.فوجی آمر نے غیر ملکی دباﺅ پر فوج فاٹا میں بھیجی (وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان)
O.جبکہ ہم نے اُس فوجی آمر کے وزراءکی فوج ظفر موج کو بغیر کسی دباﺅ کے ہی گلے سے لگا لیا!
٭.کرپٹ اور سازشی عناصر ملک و قوم کے دُشمن ہیں ۔ (گورنر پنجاب چوہدری سرور)

O.جو بعض اوقات بیرون ملک سے بھی تشریف لے آتے ہیں!

source