جواب حاضر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( عوام کے ”مسائل “ دیکھ کر رات کو نیند نہیں آتی۔(نواز شریف وزیراعظم
اور اپنے ” وسائل“ دیکھ کر دِن کو بھی سکون کی نیند سوتا ہوں!
(بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔(ایک خبر
بھارت کی محبت میں مبتلا پاکستانی حکمرانوں کو مبارک ہو!
(پرویز مشرف 70سال کے ہو گئے۔(ایک خبر
عتیقہ اوڈھو کو اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا!
(سلطان راہی نہیں بننا چاہتا۔(وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں
مجھے ”ریما“ ہی رہنا دیا جائے!
(ڈینگی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔(وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
اور جدوجہد کے مکمل خاتمے تک ڈینگی بھی جاری رہے گا!
(سیاست میں کوئی چھوٹا نہیںہوتا۔(سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو
سیاست میں صِرف ”لوٹا“ ہوتا ہے!
(حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔(مولانا فضل الرحمان
کیوں اِس میں آپ کا ”ڈیزل“ خرچ ہوتا ہے؟
(سابقہ حکمرانوں نے سرکاری محکموں کا بیڑاغرق کردیاہے۔(حمزہ شہباز شریف
حالانکہ یہ کام ہم نے کرنا تھا!
(پاکستان کے مسائل خواجہ سرا ہی حل کر سکتے ہیں۔(شیخ رشید احمد
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کو اِس بیان کا نوٹس لینا چاہیے!
( پرویز خٹک سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں۔(عمران خان چیئرمین تحریک انصاف
ڈوبتے کو ” تنکے “ کا سہارا!
(عید کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے گا!(وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
اللہ آپ کا ”بڑا آپریشن“ کامیاب فرمائے!
(میں اداکارہ نہ ہوتی تو ڈاکٹر ہوتی۔(اداکارہ میرا
آپ میٹرک میں پاس ہوتیں تو ڈاکٹر ہوتی ناں!
(میری عمر چیئرمین نیب بننے کی اجازت نہیں دیتی۔( جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس
لہٰذا بہتر ہے اِ س عہدے کے لئے بھی ”فخرو بھائی“ کی عمر سے ہی استفادہ کیا جائے!
بلدیاتی انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔( رانا ثناءاللہ وزیر بلدیا ت پنجاب)
ہماری ذمہ داری صِرف ”دھاندلی“ کروانا ہے!
(حکومت جلد مشکلات سے نکل آئے گی۔( نو منتخب صدر ممنون حسین
بس میرے حلف اُٹھانے کی دیر ہے!
(مغرب نے دوہرے معیار اختیار کر لئے ہیں۔(منور حسن، امیر جماعت اسلامی
اِس کا مطلب ہے مغرب آپ کے نقشِ قدم پر چل پڑا ہے؟
(حکومت دہشت گردوں کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔( سربراہ ایم کیو ایم الطاف
جبکہ ہم حکومت کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں!
(ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کو ہٹا دیا جائے گا۔(وزیر داخلہ چوہدری نثار علی
اور تھوڑے عرصے بعد دوبارہ لگا دیا جائے گا!
(گیس اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے(وزیراعلیٰ شہباز شریف)
چاہے اِس کی زد میں کوئی بھی کیوں نہ آئے؟
(پاکستان میں ضیاءالحق والا بلدیاتی نظام آنا چاہیے۔(وولڈ بینک
ضیاءالحق والے حکمرانوں کی موجودگی میں یہ اقدام نہایت ضروری ہے!
(حکومت زیادہ عرصے تک چلنے والی نہیں ہے۔(ڈاکٹر طاہر القادری
حکومت نہ ہوئی آپ کی سیاست ہو گئی!
(مسائل سے گھبرانے والے نہیں۔(وفاقی وزیر احسن اقبال
کیونکہ اکثر مسائل ہمارے اپنے ہی پیدا کردہ ہیں!
(برطانوی پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔(سربراہ ایم کیو ایم الطاف حسین
حالانکہ یہ کام” پاکستانی پولیس “ کو کرنا چاہیے!
(صدارتی عہدے کے بعد کُھل کر سیاست کروں گا۔( صدر آصف زرداری
ہو سکتا ہے صدارتی عہدے کے بعد آپ کو”بند“ رہ کر سیاست کرنا پڑے!
(بجلی اڑھائی سال میں چھ روپے یونٹ مہنگی ہو گی۔(وزیر خزانہ اسحاق ڈار
آپ سے اوراُمید ہی کیا ہے ”فقیرِ خزانہ“ صاحب!
(سامراجی قوتیں ہمارے مدارس بند کرنا چاہتی ہیں۔(مولانا سمیع الحق
حالانکہ یہ کام آپ کو خود ہی کر دینا چاہیے!
(حکومت میرے بیٹے کو برآمد کروائے۔(سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
کیونکہ یہ کوئی لوٹی ہوئی دولت نہیں جِسے حکومت برآمدنہ کروا سکے!
سیاست نہیں آتی، سیدھا سادہ آدمی ہوں۔(گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو (ر
کسی کو یقین نہ آئے تو ”جلیبی“ سے پوچھ لے!
(سیلاب کاروں کو اُن کے گھروں میں آباد کریں گے۔(وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
تاکہ اگلے سال وہ پھر برباد ہو جائیں!
(حکومت چھوڑ دیں گے منشور سے نہیں ہٹیں گے۔(سربراہ تحریک انصاف عمران خان
لگتا ہے منشور عائلہ ملک نے بنایا ہے!
(ہمیں زمرد خان پر فخر ہے۔(بلاول بھٹو زرداری
حالانکہ وہ کرپٹ بھی نہیں ہے!
(برائلر مرغی کا گوشت264روپے کلو ہو گیا۔(ایک خبر
اُمید ہے ”اتفاق کی مرغی“ میں ابھی مزید برکت پیدا ہو گی!
(بیورو کریسی نے ملک کو برباد کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔(چیف جسٹس افتخار چوہدری
صِرف بیورو کریسی نے ؟؟؟
لاہور پاکستان کا پیرس ہے۔ ترقیاتی کام دیکھ کر خوش ہوا ہوں۔(برطانوی وزیر خارجہ ولیم بیگ)
آپ کو ” لکشمی چوک“ نہیں لے جایا گیا ورنہ بارش کے پانی میں کھڑے ہو کر مزید خوش ہوتے!