گزشتہ روز جنیوا میں ن لیگی اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کا تاریخی استقبال کیا گیا، استقبال 4 لوگوں نے کیا
نوازشریف کے حق میں مظاہرہ کرنیوالوں نے اس موقع پر نوازشریف کا شاندار استقبال کیا،اور کہا کہ یہ ہے وہ خاندان جو اپنے خرچے پہ دنیا کے ہرکونے میں جاتا ہے۔ہزاروں لوگوں کا علاج کرواتا ہےا ور ہزاروں غریبوں کے چولہے جلاتا ہے۔
نوازشریف کے سوئٹرزلینڈ میں استقبال کرنیوالے 4 میں سے 2 افراد کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ان تمام شخصیات نے بعدازاں نوازشریف کیساتھ ملاقات بھی کی۔
ان میں ایک شخصیت کا نام عثمان ریاض گل ہے اور دوسری شخصیت قمر ریاض ہیں یہ دنوں بھائی ہیں جواٹلی میں مقیم ہیں اور یہ مقامی عہدیدار ہیں اور نوازشریف کے استقبال کیلئے خاص طور پر جنیوا گئے۔
ایک لیگی عہدیدار نے اس پر ککھا کہ قائد محترم میاں محمد نوازشریف کی خصوصی دعوت پر قمر ریاض خان کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نواز یورپ کی سربراہی میں قافلہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچا جس میں راجہ محمد کبیر محمد عدنان خان محمد اویس سیٹھی اور عثمان گِل شامل تھے
انکا مزید کہنا تھا کہ ناشتہ کی میز پر قائد محترم میاں محمد نوازشریف اور محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ سے تفصیلی ملاقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو ہوئی قائد محترم کی محبت کا قرض دار رہوں گا