جنید جمشید الله والے سے ارشد چاے والے تک
تحریر :- سید حیدر امام
جنید جمشید مرحوم کے جنازے میں ٣- ٥ لاکھ لوگ تھے ، اس سے انکی فین فولّوینگ کا اندازہ ہوتا ہے . دنیا بھر میں ٢ ارب مسلمان رہتے ہیں ، سیریا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر مسلمانوں کی بغیرتی کا بھی بہت اچھی طرح اندازہ ہوتا ہے
مجھے جنید جمشید مرحوم کی ذاتی زندگی اور انکی پروفیشنل زندگی سےکوئی سروکار نہیں ، سروکار اس بات سے ھے کے تبلیغی جماعت کے ایک سلیبرٹی مولانا کا قتل ہوتا ہے اور بھیڑوں کی یہ جماعت ابھی تک خاموش ہے
ہم تو وحدانیت کے پیرو کار ہیں ، رہبانیت سے ہمارا کیا تعلق ؟
الله کے آخری نبیpbuh نے کاروبار ، شادی ، دعوت ، ہجرت ، جنگیں ،سیاست اور حکومت کر کے بنی نوح انسانیت کی تربیت کی. یہ کیسے ممکن ہے کے ہم اپنے محبوبpbuh کے بتائے ھوے سارے کام چھوڑ کر، مشکلات سے راہ فرار اختیار کر کے لوگوں کو صرف تعویز ، دھاگوں اور چلوں تک محدود کر کےانکو انکے اصل مذہب اور انسانیت سے دور بھی کریں اور شیخ / رہبر بھی کہلوائیں ؟
بچپن سے سنتے آئے ہیں کے بہترین مسلمان وہ ہے جو برائی کو دیکھ کر ہاتھ سے روکے اور سب سے کمزور وہ جو برائی کو دیکھ کر دل سے برا جانے . ایک طرف ہم اسلام کا پیغام اور نبی کی تربیت دیکھتے ہیں دوسری طرف پاکستان کے ملاؤں کی نوٹنکیاں . حیران ہوں کے تبلیغی جماعت والے نہ عام پاکستانی مسلمانوں کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادت پر کبھی بولے ، نہ اقلیت پر ظلم ، نہ بلوچستان کی محرومیوں پر،نہ پاکستانیوں کی مجموئی حالت زار اور نہ جنید جمشید کے قتل پر بولے ................ کیا یہ سب رضائے الہی ہے ؟
تعلیم کی اہمیت اسلام میں بہت واضح ہے مگر یہ کون لوگ ہیں جو لوگوں کو تعلیم دینے پر کوئی کوشش نہیں کرتے بلکے انکو اپنی کتابوں سے پرانے قصے کہانی سنا کر دین کی خدمات کر رہیں ہیں . میں اصل واقعہ بھول گیا ہوں، مفہوم لکھا رہا ہوں
ایک گاؤں پر الله نے عذاب بھیج دیا . فرشتوں نے کہا کے ، یا الله ...وہاں پر تیرا ایک متقی اور برگزیدہ بندہ بھی رہتا ہے . الله نے فرمایا کے جو بندہ انسانیت کے کسی کام نہی ا سکا ، اسکی عبادتوں سے مجھے کچھ سروکار نہیں
****************
سنا ہے کے ارشد چائے والا پاکستان کا نیا سیلبریٹی بن گیا ہے جسے اشیاء کا سب سی خوبرو جوان کا خطاب بھی مل گیا ہے . سننے میں آیا ہے کے کسی خاتوں نے ارشد کی تصویر کھینچ لی اور وہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی . اس وائرل تصویر کے نتیجے میں ارشد کو ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہونے کا موقع مل گیا . میں یہ سوچ کر حیران ہوں کے پٹھانوں میں خوبصورتی تو ایک عام سی بات ہے ،ا ٹ پٹو آپکو دوسرا ارشد مل جائے گا . پاکستان میں بیشمار پٹھان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آئے . سوال یہ کے کیا ارشد چائے والا بغیر تعلیمی بیک گراؤنڈ اور بغیر کسی تربیت کے میڈیا کی اتنی زیادہ توجہ کو نفسیاتی طور پر برداشت کر پاے گا ؟
قندیل بلوچ کی طرح اسکے پاس وہ سب کچھ نہیں جو اس ٹھرکی قوم کی " روحانی " تسکین کر سکے . چونکے اسکے پاس کوئی قدرتی ٹیلنٹ نیہں ہے سواے مردانہ خوبصورتی کے تو وہ کتنا عرصہ اس شعبے میں رہ سکے گا ؟
بغیر کسی تربیت کے وہ ایک مخصوس حلقے میں کیسے ذہنی اذیت کو برداشت کرتا ہو گا ؟
پاکستان فلم انڈسٹری میں وحید مراد اور اداکار ننھے کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں . وہ انتیھائی پڑھے لکھے اور منجھے ھوے فنکار تھے جو زوال کو برداشت نہ کر سکے اور خود کشی م پر مائل ہو گئے تھے .کچھ عرصے بعد سب بھول جائیں گے تو ارشد اپنی ذہنی کفیت کو کیسے برداشت کر سکے گا ؟
ہم کیسے بدنصیب ہیں جنکے عجیب غریب سلیبریٹیز ہیں
بھٹو صاحب شہید ، اپنی وزرات عظمیٰ بچانے کے " ادھر ہم ادھر تم " کا نعرہ لگوا کر پاکستان کے ٢ ٹکڑے کر کے کروڑوں پاکستانیوں کو ذلیل خوار کرنے کے ساتھ ساتھ ٦٠ فوجیوں کو سررنڈر کروایا جسکے نتیجے میں پھانسی پر چڑھ گئے
ضیاالحق مرحوم بھی اپنے کارناموں کی وجہ سے فضاء میں اپنا مقبرہ بنوا بیٹھے
ڈاکٹر عبدل قدیر خان کیا ہمارے سلیبرٹی ہیں کے نہیں ، آجتک واضح نہیں
قندیل بلوچ کی ازدواجی زندگی کے راز کھلنے کے بعد قتل ہو جاتی ہے
عبدل ستار ایدھی گھر میں ڈکیتی کے بعد کف افسوس ملتے ھوے اس دنیا فانی سے چلے گئے
امجد صابری اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے قتل ھوے
جنید جمشید ایک ناکارہ طیارہ میں سفر کرنے کی وجہ سے قتل ہو گئے
.
.
.
.
. ارشد چائے والا ابھی تک زندہ ہے .
جیسی قوم ویسے ہمارے سلیبرٹی