کل جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف نامزد کیا گیا اور مختلف ٹی وی چینلز پر تبصرے سننے کا اتفاق ہوا۔ صحافیوں ، تجزیہ کاروں اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے جنرل قمرباجوہ کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملادئیے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا بس نہیں چل رہا کہ وہ جنرل باجوہ کے سامنے لیٹ جائیں۔ کل سے آج تک جو کچھ سننے کو ملا وہ آپ کی خدمت میں گوش گزار ہے
جنرل قمرباجوہ 10 کور کی کمانڈ کرچکے ہیں اور وہ ایل او سی اور کشمیر کے معاملات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں
جنرل باجوہ بھارت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں کیونکہ وہ 10 کور کی کمانڈ کرچکے ہیں
جنرل قمر باجوہ راسخ العقیدہ مسلمان ہیں
جنرل باجوہ ایک پروفیشنل سولجر ہیں
جنرل باجوہ ایک تاریخ بنانے جارہے ہیں
جنرل باجوہ بہت اچھی حس مزاح رکھتے ہیں
جنرل باجوہ گھلنے ملنے والے اور زندہ دل انسان ہیں
جنرل قمر باجوہ اپنے جونئیرز سے بہت شفقت سے پیش آتے ہیں
جنرل قمر باجوہ تہجد گزار ہیں، نماز پنجگانہ کی پابندی کرتے ہیں
جنرل باجوہ کے دو مشہور اقوال زریں یہ ہیں
جنرل قمر باجوہ امریکہ اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
جنرل قمر باجوہ جمہوریت کے حامی ہیں، دھرنوں کے دنوں میں جمہوریت کی بہت خدمت کی ہے
جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ آپ میرے بڑے ہیں، دروازے کو کک لگاتے اور اندر آجاتے
مجھے جنرل باجوہ کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق ہوا ہے وہ انتہائی نرم خو اور شفیق انسان ہیں
جنرل باجوہ ڈسپلن کے معاملے میں بہت سخت ہیں
اگر جنرل باجوہ کی جگہ جنرل اشفاق ندیم یا جنرل رمدے آرمی چیف بن جاتے تو شاید یہی تجزیہ کار جنرل باجوہ کی جگہ جنرل رمدے یا جنرل اشفاق ندیم کا نام لیکر ایسی ہی چاپلوسی کرتے

جنرل باجوہ پر میر امختصر تجزیہ:
جنرل باجوہ وزیراعظم نوازشریف کی چوائس ہیں اور وہ نوازشریف کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ یہاں تک کہ ایان علی، ڈاکٹرعاصم، عزیر بلوچ کو اگر حکومت باہر بھیج دے تو وہ اس پر بھی خاموش رہیں۔ کراچی آپریشن جیسا چل رہا ہے ویسا ہی چلتا رہے گا کوئی منطقی انجام نہیں ہوگا۔ پنجاب میں آپریشن نہیں ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جیسا ہورہا ہے ویسا ہی ہوگا۔کرپشن اوردہشتگردی کا گٹھ جوڑ نہیں ٹوٹے گا۔ وہی ہوگا جو نوازشریف چاہیں گے ۔جنرل باجوہ یس سر قسم کے انسان ثابت ہوں گے۔
کچھ عرصے بعد ان میں سے آدھے تجزیہ کار جنرل باجوہ سے مایوس ہوجائیں گے اور وہ بھی یہی کہتے پائے جائیں گے جو میں کہہ رہا ہوں