معروف پاکستانی ٹک ٹاکر "فاطمہ طاہر" سے منسوب ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ فاطمہ طاہراپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے جانی جاتی ہیںلیکن اس بار اُن کا نام سوشل میڈیا پرایک مختلف حوالے سے وائرل ہوگیا ہے۔
اسکی وجہ ان کا جناح ہاؤس (کورکمانڈرہاؤس) کا دورہ کرنا ہے۔ گزشتہ روز فاطمہ طاہر نے کورکمانڈرہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی 2023 کو کیے جانے والے پُرتشدد واقعات کی مذمت کی ۔
فاطمہ طاہرنے اس دورے کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکرتے ہوئے میڈیا کوریج کے حوالے سے لکھا کہ وہ اس بار ایک اچھی وجہ سے ٹی وی پر خبرنامے میں نظرآئی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے اس وزٹ کی تصاویربھیجنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا نام سپیرئیریونیورسٹی کے وفد میں شامل تھا۔فاطمہ طاہر کے وزٹ کے بعد فاطمہ طاہر سوشل میڈیا پر چھاگئیں اور ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔
فاطمہ طاہر کو دیکھ سپیرئیر یونیورسٹی کے وفد میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نےدلچسپ تبصرے کئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے طاطمہ طاہر سے متعلق ایک ویڈیو شئیر کی جس میں بتایا گیا کہ فاطمہ طاہر ایک بار پھر امتحان میں فیل ہوگئی ہے۔
کسی نے فاطمہ طاہر پر تنقید کی تو کسی نے مذاق اڑایا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا تھا کہ اگر بات فاطمہ طاہر تک آگئی ہے تو صلح کرلینی چاہئے، کسی نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعے کو فاطمہ طاہر جیسے لوگوں کو استعمال کرکے مذمت کروارہے ہیں وہ اس واقعے کو غیرسنجیدہ بنارہے ہیں۔اسکا فائدہ تو کچھ نہیں ہوگا، الٹانقصان ہی ہوگا۔
بعض سوشل میڈیا صارفین فاطمہ طاہر کی بولڈ تصاویر شئیر کرتے رہے جو انہوں نے انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ پر شئیر کی تھی لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فاطمہ طاہر جیسی بھی ہے پاکستانی تو ہے، محب وطن بھی ہے ، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہئے