RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)
صبح یہ ویڈیو دیکھ کر اس قدر شرمندگی ہوئی کہ میں سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ کیا ہم واقعی اس قدر مغرور قوم ہیں ؟ کیا ہمیں عذاب الہی کا کوئی ڈر نہیں رہا ؟ کیا ہم بحثیت قوم اس قدر چھوٹی اور کمینی ذہنیت کے لوگ ہیں جو اس عمل کو دیکھ کر فخر کر سکیں ؟ اور یہ سمجھنے کے قابل ہی نہ ہوں کہ بندوق کے زور پر کسی کمزور کی مفلسی کے فائدہ اٹھانا کس قدر غلیظ عمل ہے اور آللہ کی نظر میں ہماری کیا اوقات ہو گی
جی جناب چند افغانیوں نے کسی احتجاج میں ہمارا پرچم جلا دیا - اور اس کے بدلے میں طورخم بارڈر پر ہماری فوج کے کسی غیور افسر نے غریب افغان مزدوروں کو بندوق کے زور پر پاکستانی پرچم کو چومنے پر مجبور کیا - میں دل میں سوچتا ہی رہ گیا کہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور یہ مزدور بندوق کے خوف سے اس پرچم کو چومے کے ایک ہی لمحے بعد اس پرچم سے کتنی نفرت کرنے لگے ہوں گے --- کیا ہم مشرقی پاکستان کی تاریخ دوہرانا چاہتے ہیں - کیا اس بارڈر پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والا یہ افسر ہماری صحیح نمائندگی کر رہا ہے
اگر نہیں تو کس نے اس شخص کو ہمیں غلیظ ترین قوم بنا کر دکھانے کے اتھارٹی دی ہے --- میرا یہ سوال جناب باجوہ صاحب سے ہے -- اور میں ہر اس پاکستانی سے گزارش کرتا ہوں جو اس ویڈیو کو دیکھ کر دکھی ہو وہ میری آواز سے آواز ملاۓ اور اس فوجی افسر کو اس حرکت کے سزا دلوانے میں کردار ادا کرے

مجھے معلوم ہے میں اس فورم کا ایک کونٹروورشل ممبر ہوں لیکن میں سب سے گذارش کرتا ہوں کہ اس تھیرڈ کو سیاست سے ہٹ کر اور ایک عاجز بشر کے مقام پر لا کر دیکھیں اور اس کو سیاسی رنگ نے دیں --- پلیز
I know the general attitude of most of the members towards my threads. I cant stop non serious taunting. But i am inviting some friends who i respect deep down in my heart, with hope that they will understand what i am trying to say.
And if this thread gets deleted by admin, than i will be disappointed over the "concept of freedom of speech".
Last edited by a moderator: