جمہوریت شرم سے منہ چھپارہی ہوگی

Sirphira

Minister (2k+ posts)
آصف علی زرداری کی تعریف میں جنگ اور دی نیوز میں شائع فرح ناز اصفہانی کے مضمون کا جواب دینے کا حق استعمال کررہا ہوں، کسی بھی مہذب ملک میں زرداری کی صفات کے حامل شخص کو بہت پہلے ہی پکڑکر حراست میں لے لیا جانا چاہئے تھا، بجائے اس کے انہیں صدر پاکستان کے لیے دوڑ میں شامل ہونے کی اجازت دی جاتی۔ منتخب ہونا اور اپنی پانچ سالہ مدت صدارت مکمل کرنا بڑی شرمندگی کا باعث ہے جسے آئندہ نسل کو سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ تمام تر کچھ اس لیے کیونکہ ہم غیرملکی قوتوں کے اس قدر نیازمند اور تابعدار ہیں کہ پوری اسٹیبلشمنٹ اورپاکستان کی سیاسی جماعتوں کی اکثریت ان کی خواہشات کے آگے گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ یہ سب کچھ جعلی جمہوریت کے نام پر ہوتا ہے۔

بدترین بات یہ ہے کہ ہم جانتے ہوئے زرداری کو خراب مشورے سے مغلوب ہوکر نہ صرف ایوان صدر کا مکین بناتے ہیں بلکہ امور مملکت کے حوالے سے عنان اقتدار ان کے ہاتھوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے ملک کو انتہائی بدعنوان وزرائے اعظم کے ذریعہ چلایا۔ قابلِ رحم کیفیت یہ رہی کہ رنگین وردیوں یا کالی شیروانیوں میں ملبوس اعلیٰ اور طاقتور شخصیات نے 5 سال تک مزے لوٹے۔ بین الاقوامی سطح پر ہمیں ہدف تمسخر بنادیا گیا، بھرپور وسائل کے ساتھ ایٹمی طاقت کے بارے میں ڈھٹائی سے ظاہر کیا گیا جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ ملکی آبرو و عزت کی تمام اور ساتھ دیگر کو کوئی پرواہ نہیں رہی۔ یقینا جمہوریت زرداری کی حکومت سے جوڑے جانے پر شرمندگی سے چہرہ چھپارہی ہوگی۔ اسکینڈلز لاتعداد رہے، ملک بھر اور خصوصاً کراچی میں قتل و غارت گری جاری اور عروج پر رہی۔ قانون کی حکمرانی اور امن و امان کا کہیں وجود نہیں رہا۔ ذمہ داران کی جانب سے قانون کی خلاف ورزیوں کا عمل بلاروک ٹوک جاری رہا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=128484​
 

Back
Top