جماعت اسلامی تحریک انصاف سے ناراض

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کا اتحاد بینک آف خیبر کے مینجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) کو نہ ہٹانے اور صوبائی چیف خطیب کی تقرری نہ کرنے سمیت دیگر کئی معاملات کی وجہ سے اختلافات کا شکار ہے۔

جماعت اسلامی کے اندرونی ذرائع نے ڈان اخبار کو بتایا کہ جماعت اسلامی نے کئی بار اپنے مطالبات کی فہرست تحریک انصاف کے حوالے کی ہے،مگر پی ٹی آئی قیادت نے اس پر کوئی خاطر خواہ رد عمل ظاہر نہیں کیا، جس وجہ سے دونوں جماعتوں کا ساڑھے 3 سال کا اتحاد اختلافات کا شکار ہے۔

اندرونی ذرائع کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے جماعت اسلامی قیادت کو کارکنان کے سامنے شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے،اور جماعت اسلامی ایسے معاملات کا اظہار پی ٹی آئی قیادت سے بھی کرچکی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں درسی کتابوں کے نصاب پر بحث کے دوران صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی جانب سے رکن اسمبلی کے خلاف طنزیہ جملوں پر بھی جماعت اسلامی پی ٹی آئی سے ناراض ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حال ہی میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے نوشہرہ میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سینیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ کو ذاتی طور پور تحریک انصاف کے اتحاد کو ختم کرنے کے لیے مناسب تیاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

جماعت اسلامی کی جانب سے تحریک انصاف کو دی گئی مطالبات کی فہرست میں بینک آف خیبر کے ایم ڈی کے خلاف کارروائی، صوبائی چیف خطیب کا تقرر، بلدیاتی افسران کی جانب سے جماعت اسلامی کے ضلعی ناظمین سے تعاون نہ کرنے، درسی کتابوں میں نصاب کی تبدیلی اور پرائمری اسکولوں میں مذہبی تعلیمات کے اساتذہ کی بھرتی جیسے مطالبات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت جان بوجھ کر مطالبات پر تاخیر کر رہی ہے، جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی وزیرغیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

مطالبات تسلیم ہونے میں تاخیر کے باعث جماعت اسلامی کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات بھی کی، جس کے بعد جماعت اسلامی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وفد کی جانب سے وزیر اعلیٰ سے بینک آف خیبر کے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے لیے بینک آف خیبر کے مینجنگ ڈائریکٹر کا معاملہ ایک جیسا نہیں ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ حکومت بینک آف خیبر کے ایم ڈی کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی روشنی میں قانونی کارروائی کرے، کیونکہ بینک انتظامیہ پہلے ہی اشتہارات کے ذریعے معافی مانگ چکی ہے۔

جماعت اسلامی کے مطابق ایم ڈی بینک آف خیبر معافی کے اشتہار کو نظر انداز کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے احکامات کو بھی نظر انداز کر رہے ہیں،جب کہ ایم ڈی بینک کی نئی برانچز کے افتتاح کے لیے قریبی تعلقات کے افراد کو دعوت دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد میں صوبائی چیف خطیب کا تقرر بھی آڑے آ رہا ہے، صوبائی چیف خطیب کا عہدہ قاری روح اللہ مدنی کی ریٹائرمنٹ کے بعد گزشتہ ایک سال سے خالی ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے چیف خطیب کے لیے ایک سال قبل ہی مولانا اسماعیل کو تقرر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھجوائی تھی۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر برائے مذہہی امورحبیب الرحمٰن کے مطابق چیف خطیب کا تقرر وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے، چیف خطیب کا عہدہ 18 ویں گریڈ کے افسر کا اعزازی عہدہ ہوتا ہے،جس کے لیے اشتہار دینا لازمی نہیں ہوتا۔

صوبائی وزیر کے مطابق مولانا اسماعیل کا تعلق بھی جماعت اسلامی سے ہے، پارٹی نے ان کا نام ہی تجویز کیا تھا،جس کے بعد صوبائی وزارت برائے مذہبی امور نے ایک ماہ قبل ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کو سمری بھجوائی۔

جماعت اسلامی کے دوسرے مطالبات میں پرائمری اسکولوں میں مذہبی تعلیم دینے کے لیے اساتذہ کا تقرر، نصابی کتابوں میں قومی ہیروز سے متعلق مضامین، اپر دیر، بونیر اور چترال میں زیر تعمیر جامعات کے کام میں تیزی اور تیمرگرہ سمیت لوئر دیر میں میڈیکل کالج کے قیام جیسے مطالبات شامل ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جماعت اسلامی کو اپنے مطالبات میڈیا میں پیش کرنے کے بجائے احسن طریقے سے حکومت کے سامنے رکھنے چاہئیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اساتذہ کے تقرر اور نصابی کتابوں میں قومی ہیروز کے مضامین شامل کرنے جیسے مطالبات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے نہیں رکھے، جبکہ جماعت اسلامی کے مطالبے پر نصابی کتابوں سے خامیاں دور کردی گئی ہیں۔

http://www.dawnnews.tv/news/1047638
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
celebrate.jpg
 
PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
جماعت اسلامی پانامہ لیکس جیسے اہم معاملات پر توجہ دے

کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کرے

آج تک حکومتی کرپشن کے خلاف کیا عملی اقدامات کئے؟؟

کیا اللہ کا قرآن اس معاملے سے روکتا ہے یا دین اسلام میں سے روح غائب ہوگئی؟؟
 
Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
Oooper sy rola dalaty rahy hain Jamat valy aaj tuk, ander sy muk muka nikla... rola assi pai rakhaan gy karaan gy kuj nai, sada hissa pohnch jana chahi da ay
 
Ibrahim Madani

Corruption k khilaaf jitne amali iqdaamat PTI ne uthaey hein utne hi aur barwaqt iqdamaat JI utha chuki hai. Panama case supreme court mein sabse pehle JI hi leker gai thhi jab baqi sab shor sharaba ker rahe thhey.

Jamaat k KPK govt mein tamam concerns bohat valid hein. Taraqqiyaati kamom ka sust hona PTI k liye bhi wabaal ban jaeyga.
Bank k resources ke sabitshudah najaeyz istemaal per MD Khyber bank ko saza na dena Insaaf ko pas e pusht daalna hai. Insaf k naam per vote leker aajtak kisi aik corrupt shakhs ko saza nahi di gai, balkeh Ehtesaab commissioner ko farigh kerke Sherpao ko wapis govt mein bitha lia gaya.

Yeh dohra mayar nahi hona chahiye keh apne gher mein nainsafi aur doosron ki corruption per shor sharaba.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

اختلاف ضرور ہے لیکن
جماعت اسلامی ایسے نہی چھوڑ سکتی

کیوں کہ سراج الحق کی سینیٹر کی سیٹ کے اندر پی ٹی آئی کے ووٹ بھی گئے ہوے ہیں

البتہ یہ جماعت کسی کے ساتھ نہی چل سکتی کیوں کہ اسکا پراجیکٹ صرف امریکہ کی مدد کرنا ہے جیسے سعودیہ کرتا ہے
نہ سعودیہ کسی اسلامی ملک کے ساتھ چلا نہ جماعت چلی
 
dingdong

Banned
Molvi siraj ki jamaat panami Nooray Butt ki Panama League ki B team hai aur uski dorian Buttni frarri ke paas saay hilai jaati hain
 
shami11

Minister (2k+ posts)
دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے بغیر نہی چل سکتی ، کے پی کے میں جماعت کے نکلنے سے پی ٹی آی کی حکومت نہی چل سکتی اور اس صورت میں دونوں کے پاس فیس سونگ کے لئے کچھ بھی نہی رہے گا
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)

اختلاف ضرور ہے لیکن
جماعت اسلامی ایسے نہی چھوڑ سکتی

کیوں کہ سراج الحق کی سینیٹر کی سیٹ کے اندر پی ٹی آئی کے ووٹ بھی گئے ہوے ہیں

البتہ یہ جماعت کسی کے ساتھ نہی چل سکتی کیوں کہ اسکا پراجیکٹ صرف امریکہ کی مدد کرنا ہے جیسے سعودیہ کرتا ہے
نہ سعودیہ کسی اسلامی ملک کے ساتھ چلا نہ جماعت چلی

Yeh Siraj Munafiq apnay banday Govt Deptt may bharti kerna chahta hai.....Bank of Khyber MD got his jamaatis out as they were a burden on the bank........Khattak has refused his demands ,.......Imran should kick out this bandri now
 
Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
JI will be in coalition with PMLN in next elections.....more tough times ahead for 'IK Jahangir tareen and co (pvt) ltd'.
 
PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
Corruption k khilaaf jitne amali iqdaamat PTI ne uthaey hein utne hi aur barwaqt iqdamaat JI utha chuki hai. Panama case supreme court mein sabse pehle JI hi leker gai thhi jab baqi sab shor sharaba ker rahe thhey.

Jamaat k KPK govt mein tamam concerns bohat valid hein. Taraqqiyaati kamom ka sust hona PTI k liye bhi wabaal ban jaeyga.
Bank k resources ke sabitshudah najaeyz istemaal per MD Khyber bank ko saza na dena Insaaf ko pas e pusht daalna hai. Insaf k naam per vote leker aajtak kisi aik corrupt shakhs ko saza nahi di gai, balkeh Ehtesaab commissioner ko farigh kerke Sherpao ko wapis govt mein bitha lia gaya.

Yeh dohra mayar nahi hona chahiye keh apne gher mein nainsafi aur doosron ki corruption per shor sharaba.

اتنی بڑی زیادتیاں مت لکھو

تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن الزامات پر اپنے ممبر نیشنل اسمبلی کو معطل کیا

کیا بات کرتے ہیں آپ
 
CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
If PMLN needs some votes in PUNJAB then JI will do help them by becoming part of PUNJAB GOVT.
JI want to leave like other political parties do just before election, if you check history MQM, PMLN does the same thing. Sorry to say after winning very few seats in KPK they wanna implement complete Islam however, what's happening in other parts of pakistan they are least concerned about it. That's why I always said please remove Islami from Jamat cause you are doing exactly what others are doing in Pakistan thats why people call you munafiq, honestly I don't wanna use that extreme word munafiq. JI have individuals characters but they fail to perform as a islami party.
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Yeh Siraj Munafiq apnay banday Govt Deptt may bharti kerna chahta hai.....Bank of Khyber MD got his jamaatis out as they were a burden on the bank........Khattak has refused his demands ,.......Imran should kick out this bandri now

ان کے یہ کرتوت ہمیشہ سے ہی جاری ہیں

اس وقت اسلام بھول جاتا ہے جب حکومت ہاتھ آتی ہے
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
تم روٹھے ہم چھوٹے۔

جماعت اسلامی ہر معاہدے کو توڑنے میں پہل کرتی ہے، اس کے مطالبے ختم نہیں ہوتے ہیں، اپنے جثہ سے زیادہ حصہ مانگتی ہے۔ اس کی مثال اس سسرال کی ہے جو بھاری بھرکم جہیز لینے بعد بھی کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
ان کے یہ کرتوت ہمیشہ سے ہی جاری ہیں

اس وقت اسلام بھول جاتا ہے جب حکومت ہاتھ آتی ہے

جو لوگ جماعت اسلامی کو اسلامی پارٹی سمجھتے ہیں، وہ بڑی بھول میں ہیں۔ یا تو وہ جماعت کو نہیں سمجھتے ہیں یا پھر اسلام کو نہیں سمجھتے ہیں۔
 
Back
Top