جلاؤ گھیراؤ کیس، محمود الرشید مزید 2 روزی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

5%DB%92%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%D9%86%D8%B1%D8%A7%D8%B3%DA%BE%DB%8C%D8%B3%D9%85%D8%B9%DA%BE%D9%85%DB%81%DB%81%D8%AF.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، میاں محمودالرشید کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ یاسمین راشد کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران کی گئی توڑ پھوڑ سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر پولیس نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں میاں محمودالرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔


عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکاما ت دے دیئے ہیں۔

دوسرے کیس میں پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتےہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔