جعلی ڈگریاں:مقدمات ختم کرنیکی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ ڈٹ گئی

noorlm.jpg


علی ڈگری پر فارغ ملازمین کیخلاف مقدمات ختم کرنیکی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ ڈٹ گئی۔مقدمات کو 3 دنوں کے اندر ختم کیا جائے اور ملازمین کے شناختی کارڈز، منجمد کیے گئے بینک اکائونٹس کو بحال کرنے کا حکم : پبلک اکائونٹس کمیٹی

سینئر صحافی وقاص احمد نے نیشنل سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ڈیڈلائن ختم ہو گئی! پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ جعلی ڈگری والے ملازمین کے خلاف فیصلے پر ڈٹ گئی ہے! جعلی ڈگری پر فارغ ملازمین کو بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا گیا جبکہ خصوصی کمیٹی اور برطرف ملازمین کو سپریم کورٹ کا راستہ دکھا دیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1620071362466553856
قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی طرف سے سیکرٹری، سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری پر فارغ کیے گئے پی آئی اے ملازمین کے خلاف درج مقدمات کو 3 دنوں کے اندر ختم کیا جائے اور ملازمین کے شناختی کارڈز، منجمد کیے گئے بینک اکائونٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جعلی ڈگری پر فارغ کیے گئے ملازمین سے امتیازی سلوک کرنےو الے افسران کے خلاف مقدمات فوری ختم کرنے ، نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کرنے اور انکوائری شروع کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا کہا گہا ہے جبکہ فیڈرل انویسٹی گیشن آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی جی ایف آئی اے کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک اور ٹویٹر کرتے ہوئے وقاص احمد نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پی ٹی آئی حکومت نےپی آئی اے سے جعلی ڈگریوں پر جن ملازمین کو فارغ کیا!،بلاول بھٹو کی سفارش پر قائم خصوصی کمیٹی نے ان ہی ملازمین کے خلاف درج مقدمات ختم کرکے کاروائی کرنے والے پی آئی اے اور ایف آئی اے افسران کیخلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1619227898812207104
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
یہ بالکل حقیقت ہے کہ پیپلزپارٹی نے پی آئی ا ےکو نا اہل لوگوں کی بھرتی کر کرکے تباہ و برباد کیا