جعلی سرمایہ کاری کا بڑا اسکینڈل، سیکڑوں شہریوں سے اربوں لوٹنے والے گرفتار

2corksjjsjsamamamcsacnfdlajs.png

جعلی سرمایہ کاری کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا, جعلی ناموں اور دفاتر کا جال پھیلانے والے بالادی بھائیوں نے سرمایہ کاری کے نام پر سیکڑوں شہریوں کو لوٹ لیا، سائبر کرائم یونٹ نے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا.

سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ سائبر کرائم یونٹ نے ملیر کینٹ روڈ پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا,کامیابی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی جعل ساز گروہ کے 2 ملزمان شمشاد علی بالادی عرف عمران بلوچ عرف عامر علی شاہ اور لکھمیر بالادی عرف مختیار وایو ایڈووکیٹ عرف ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا, ملزمان پاکستان کے مختلف تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزمان کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں نیب، ایف آئی اے اور پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان نے کار، ہاؤس لون اور فنانسنگ کا جھانسا دے کر سندھ اور پنجاب کے سیکڑوں شہریوں سے اربوں روپے لوٹے, گرفتار ملزمان نے ایس جی انٹرپرائز اور فور سیزن الائنس لمیٹڈ کے نام سے راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کئی دفاتر بنائے تھے.
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
And then asked the criminals to pay them half as chai paani aur mamla raffa daffa ho gaya