جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری پر فرد جرم تو عائد نہ ہوئی لیکن صدارت مل گئی

fadh1i1h1.jpg


پیپلز پارٹی کے آصف زرداری صدر بن گئے, ان پر 2021 میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں فردجرم عائد ہونا تھی,فردجرم تو آج تک عائد نہ ہوئی لیکن وہ دوبارہ صدارت پر براجمان ہوگئے

صحافی سہیل رشید کے مطابق آصف زرداری پر جعلی اکاؤنٹس کے پانچویں ریفرنس میں بھی فرد جرم کا فیصلہ کیا گیا تھا ،8 ارب منی لانڈرنگ کے کیس میں 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کیا گیا تھا, ایوان صدر میں اسٹینو بھرتی ہو کر زرداری کے ساتھ سو سے زیادہ بار بیرون ملک جانے والے اور اربوں روپے اکاونٹ میں رکھنے والے مشتاق احمد اشتہار ی قرار دیئے گئے تھے.
https://twitter.com/x/status/1766479957998592470
نیب کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریکوری، سب سے زیادہ وعدہ معاف گواہان اور پلی بارگین والے اسکینڈل کے مرکزی کردار کیخلاف پانچ ریفرنس اب بھی موجود ہیں مگر " نیب کی کیا مجال" کہ اگلے پانچ سال اسی "بڑے صاحب" کو سلیوٹ مار کر کرپشن کیخلاف اپنے اقدامات کی رپورٹ پیش نہ کرے.
https://twitter.com/x/status/1766345400120992053
اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تو صدر بن گئے اب جعلی اکاؤنٹس والی جے آئی ٹیز کا کیا کرنا ہے؟ کیوں کہ ان ساری جے آئی ٹیز میں بہت کچھ ثابت ہوگیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1766163061562323024
دوسری جانب عمران خان پر کیسز اسکے کئی سال بعد بنے اور اب تک نہ صرف توشہ خانہ کیس بلکہ سائفرکیس، توشہ خانہ نیب ریفرنس، عدت میں نکاح کیس میں ان پر فردجرم عائد ہوچکی ہے بلکہ سزا بھی ہوچکی ہے,اسی طرح جس دن شہبازشریف پر فردجرم عائد ہونا تھی اسی روز وہ وزیراعظم بن گئے اور نہ صرف فردجرم رک گئی بلکہ کیس بھی ختم ہوگیا۔

نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج شام چار بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آصف زرداری سے حلف لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بطور صدر پاکستان انتخاب، جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا نتیجہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان کے حریف محمود خان اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔پاکستان میں صدر کے انتخاب میں پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت ہوتے ہیں اور الیکٹورل کالج میں کُل ملا کر 1185 ووٹ ہوتے ہیں۔

پاکستان کی اسمبلیوں میں اس وقت 92 نشستیں خالی ہیں۔ سنیچر کو ہونے والے انتخاب میں 1044 اراکینِ اسمبلی اور سینیٹ نے ووٹ دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کا نتیجہ وفاقی حکومت کو بھیجا جا چکا ہے اور ان کی جانب سے آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اور اسکا کریڈٹ جاتا ہے چند کالے کالے زانیوں شرابیوں غداروں حرامیوں کرپٹ فراڈیوں کنجروں مثلیوں میراثیوں اور چوڑے بدصورت کرلوں پر جن کی تھوڑی میں زیادہ گھس گیا ہے دودو ٹکے کے گھٹیانیچ مثلی میراثی بد صورتے کنجر میراثی اور چوڑے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)

یہ اُس کا پاکستان ھے جو صدر پاکستان ھے ۔
بادشاہ جرداری جندہ باد ۔


 

Back
Top