جس کی آڈیو لیک ہوئی وہ متاثرہ شخص ہے،لاہور ہائیکورٹ کا بڑافیصلہ

11audioleaksssddsssds.jpg

لاہور ہائی کورٹ نے آڈیو ویڈیو لیکس کے معاملے پر سخت فیصلہ سناتے ہوئے ریاست کو اس معاملے میں ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہدجمیل نے آڈیو ویڈیولیکس کے معاملے پر سخت فیصلہ جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ جس شخص کی آڈیو یا ویڈیو لیک ہوئی وہ ملزم نہیں بلکہ ایک متاثرہ شخص ہے۔

FxsrrRNaEAE2Z_p


ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکٹرانک میٹریل کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیاجاسکتا ہے مگر اس کیلئےعدالت کو آڈیو ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص سے متعلق اپنی تسلی کرنا ہوگی، کوئی بھی ایسی آڈیو یا ویڈیو جس کا سورس اونرشپ موجود نا ہو کسی بھی طرح عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1664972519110049792
عدالت نے مزید کہا کہ جو شخص کسی کی پرائیویسی میں دخل دیتا ہےاس کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگر ریاست ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے تو ایسا سمجھا جائے گا کہ ریاست ایسے معاملات میں خود ملو ث ہے۔
 

Back
Top