جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا معبود بنا لیا

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

25_43.png

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا معبود بنا لیا ہے؟ تو کیا آپ اس پر نگہبان بنیں گے
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
شرک اور عبادت کا تصور خدا کی ذات کو انسان کے درجے پر گھسیٹ لانے والی بات ہے، اگر کوئی شخص واقعی ایک ایسے خدا پر ایقان رکھتا ہو جس نے کل کائنات تخلیق کی ہے تو وہ اس کے ساتھ وہ کم تر صفات منسوب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو صرف انسانوں کا خاصہ ہیں۔۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
شرک اور عبادت کا تصور خدا کی ذات کو انسان کے درجے پر گھسیٹ لانے والی بات ہے، اگر کوئی شخص واقعی ایک ایسے خدا پر ایقان رکھتا ہو جس نے کل کائنات تخلیق کی ہے تو وہ اس کے ساتھ وہ کم تر صفات منسوب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو صرف انسانوں کا خاصہ ہیں۔۔
جو خدا کو نہیں مانتے وہ اس کی عبادت بھی نہیں کرتے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایک ایسے خدا پر ایقان رکھتا ہو جس نے کل کائنات تخلیق کی ہے تو وہ اس کے ساتھ وہ کم تر صفات منسوب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو صرف انسانوں کا خاصہ ہیں۔۔
مسلمان تعریفیں خدا کے لئے جائز اور انسان کے لئے ناجائز سمجھتا ہے
اگنوسٹک ، تعریفیں انسان کے لئے جائز اور خدا کے لئے کم تر سمجھتا ہے
لہٰذا ثابت ہوا کہ اگنوسٹک حضرات خوشامد پسند ہوتے ہیں ، اور اپنے نفس کو معبود بنانے کو جائز سمجھتے ہیں
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

مسلمان تعریفیں خدا کے لئے جائز اور انسان کے لئے ناجائز سمجھتا ہے
اگنوسٹک ، تعریفیں انسان کے لئے جائز اور خدا کے لئے کم تر سمجھتا ہے
لہٰذا ثابت ہوا کہ اگنوسٹک حضرات خوشامد پسند ہوتے ہیں ، اور اپنے نفس کو معبود بنانے کو جائز سمجھتے ہیں

تو کس کی نظر میں خدا کا مرتبہ بلند تر ہوا، جو خدا کو تعریف کا محتاج سمجھے یا جو تعریف کو خدا کیلئے کم تر سمجھے۔۔۔؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
تو کس کی نظر میں خدا کا مرتبہ بلند تر ہوا، جو خدا کو تعریف کا محتاج سمجھے یا جو تعریف کو خدا کیلئے کم تر سمجھے۔۔۔؟
مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق
اس لئے کہ مسلمان تعریف و عبادت کے لائق خدا کو سمجھتے ہیں اور خود کو کسی تعریف کے لائق نہیں سمجھتے . یعنی انسان چھوٹے مقام پر اور خدا بڑے مقام پر
دوسری طرف اگنوسٹک حضرات خود کو تعریف کے لائق سمجھتے ہیں اور خدا کے بارے میں خالی جگہ . . . .؟یعنی اپنا مرتبہ اپنی سوچ کے مطابق بلند ترین رکھ لیا اور خدا کے لئے کچھ خبر ہی نہیں
. . . . . . . .
اسلامی عقیدہ یہی ہے کہ خدا کے مقام تک تو کوئی نہیں پوھنچ سکتا لیکن اپنی عقل کے لحاظ سے خدا کو بلند ترین مقام پر ہی رکھا جائے
 
واضح رہے کہ مسلمان لوگ ، خدا کو تعریف کا محتاج نہیں بلکے تعریف کے لائق سمجھتے ہیں
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق
اس لئے کہ مسلمان تعریف و عبادت کے لائق خدا کو سمجھتے ہیں اور خود کو کسی تعریف کے لائق نہیں سمجھتے . یعنی انسان چھوٹے مقام پر اور خدا بڑے مقام پر
دوسری طرف اگنوسٹک حضرات خود کو تعریف کے لائق سمجھتے ہیں اور خدا کے بارے میں خالی جگہ . . . .؟یعنی اپنا مرتبہ اپنی سوچ کے مطابق بلند ترین رکھ لیا اور خدا کے لئے کچھ خبر ہی نہیں
. . . . . . . .
اسلامی عقیدہ یہی ہے کہ خدا کے مقام تک تو کوئی نہیں پوھنچ سکتا لیکن اپنی عقل کے لحاظ سے خدا کو بلند ترین مقام پر ہی رکھا جائے

تعریف کی چاہت ایک کم تر صفت ہے جو انسانی کمزوری ہے، اس کم تر صفت کو خدا سے منسوب کرنے کا مطلب خدا کو انسان کے درجے پر لانے کے مترادف ہے۔۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
تعریف کی چاہت ایک کم تر صفت ہے جو انسانی کمزوری ہے، اس کم تر صفت کو خدا سے منسوب کرنے کا مطلب خدا کو انسان کے درجے پر لانے کے مترادف ہے۔۔۔
ایک کمنٹ میں بتایا تو ہے کہ ہمارے نزدیک خدا تعریف کا محتاج یا چاہنے والا نہیں ہے بلکے تعریف کے لائق ہے
آپ کو ایک بات سمجھانے میں تین تین صفحات لگ جاتے ہیں
اسلامی عقیدہ یہی ہے کہ خدا کے مقام تک تو کوئی نہیں پوھنچ سکتا لیکن اپنی عقل کے لحاظ سے خدا کو بلند ترین مقام پر ہی رکھا جائے

Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
شرک اور عبادت کا تصور خدا کی ذات کو انسان کے درجے پر گھسیٹ لانے والی بات ہے، اگر کوئی شخص واقعی ایک ایسے خدا پر ایقان رکھتا ہو جس نے کل کائنات تخلیق کی ہے تو وہ اس کے ساتھ وہ کم تر صفات منسوب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو صرف انسانوں کا خاصہ ہیں۔۔

azeezam sheikh sb, kia aap tasawur ker sakte hen keh koi sahibe aqal khawaishaat ke baghiar ho sakta hai? mere nazdeek aisa mumkin hi nahin hai.

aqal ka laazmi taqaaza hen khwaishaat. lihaaza jahaan aqal ho ga wahaan khaishaat hun gi.

jahaan chahat ho gi wahaan us ki takmeel ke liye koshish bhi ho gi.

khudaa bhi aik zinda hasti hai aur sahibe aqal hasti hai lihaaza woh bhi chahat rakhne waali hasti hai.

is kaainaat ki takhleeq khudaa ki chahat hi ka nateeja hai. agar khudaa ne ye na chaha hota keh ye kaainaat ho to ye wajood main na aati.

regards and all the best.
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

ایک کمنٹ میں بتایا تو ہے کہ ہمارے نزدیک خدا تعریف کا محتاج یا چاہنے والا نہیں ہے بلکے تعریف کے لائق ہے
آپ کو ایک بات سمجھانے میں تین تین صفحات لگ جاتے ہیں

بہتر ہے آپ پہلے اپنے دین کے متعلق جان لیں، پھر ہم بحث کریں گے، آپ تو یہ تک نہیں جانتے کہ پانچ وقت نماز میں سب تعریفیں اللہ کیلئے اور پانچ وقت اللہ سب سے بڑا ہے کے نعرے آپ کے مبینہ خدا کے احکامات میں سے ہیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کا مبینہ خدا خود لوگوں سے اپنی تعریف کروانا چاہتا ہے۔۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
بہتر ہے آپ پہلے اپنے دین کے متعلق جان لیں، پھر ہم بحث کریں گے، آپ تو یہ تک نہیں جانتے کہ پانچ وقت نماز میں سب تعریفیں اللہ کیلئے اور پانچ وقت اللہ سب سے بڑا ہے کے نعرے آپ کے مبینہ خدا کے احکامات میں سے ہیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کا مبینہ خدا خود لوگوں سے اپنی تعریف کروانا چاہتا ہے۔۔۔
مجھے یہ دعوا تو نہیں کہ میں سارا دین جانتا ہوں لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کہ ہمارا خدا بے نیاز ہے
اسے ہماری کسی عبادت کی ضرورت نہیں
. . . . . .
آپ کے اس تھریڈ پر ابتدائی کمنٹ میں اعتراض تھا کہ
، اگر کوئی شخص واقعی ایک ایسے خدا پر ایقان رکھتا ہو جس نے کل کائنات تخلیق کی ہے تو وہ اس کے ساتھ وہ کم تر صفات منسوب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو صرف انسانوں کا خاصہ ہیں۔
یہ اعتراض انسانوں پر تھا جس کا میں نے جواب دے دیا ہے
اس بابت کوئی مزید سوال ہوا تو بتائے گا
 
Back
Top