جسٹس ڈوگر کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننا مشکل ہو چکا ہے،سہیل رشید

soahi11h2.jpg

صحافی سہیل رشید کا کہنا ہے کہ خبر یہ ہے کہ جسٹس ڈوگر کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننا مشکل ہو چکا ہے

انہوں نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کل سنیارٹی لسٹ میں ایک مخصوص نام پر اعتراض کیا اور اٹارنی جنرل نے مجھ سے اتفاق کیا،

انکے مطابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سسٹم پر اعتبارکریں کل سسٹم بولا ہے، تبادلے کو سنیارٹی سے غلط مکس کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1889245779048767683
اس پر سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ جسٹس ڈوگر کا چیف جسٹس بننا مشکل نہیں ہے، فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے اکثریت سے کرنا ہے جہاں حکومت کی اکثریت موجود ہے، بعد میں متاثرہ جج 184(3) کی درخواست دائر کرتے پھریں گے، انصاف آہنی بینچ نے دینا باقی سمجھ جائیں
https://twitter.com/x/status/1889247785045692678
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے حوالہ دیا تھا کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنایا جاسکتا ہے اسلئے انہیں مستقل جج کی بجائے عارضی جج تعینات کیا گیا ہے۔
 

Back
Top