جسٹس اطہر من اللہ نے 90 دنوں میں انتخابات سے اختلاف نہیں کیا،اطہرکاظمی

athar-kazmiah.jpg

جسٹس اطہر من اللہ نے 90 دنوں میں انتخابات سے اختلاف نہیں کیا۔۔کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پورے نہیں ہیں فیصلہ کیوں مانیں ؟ تو کیا پارلیمان پوری ہے؟ : سینئر صحافی

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام میرے سوال میں جسٹس انتخابات ازخود نوٹس کیس میں جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ اطہر من اللہ کا شمار ان ججز میں ہوتا ہے جن کی ساکھ بہت اچھی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہے آزادی رائے، شخصی آزادی کے حوالے سے معاملات پر کردار مثالی تھا۔

اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ آئین کی روح کے حوالے سے نوٹ تو لکھ دیا گیا لیکن جو کچھ سندھ ہائوس میں ہوا کیا وہ آئین کی روح کے مطابق تھا؟ ایک بات بار بار کہی جا رہی ہے کہ 63A میں آئین ری رائٹ کر دیا گیا۔ جن لوگوں کو نااہل کیا گیا جب دوبارہ ووٹ ہوئے تو عوام نے آئین کی روح کو ظاہر کر کے انہیں شکست دی حالانکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1644403428372750339
انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے بنیادی بات یہ کی ہے کہ آئین میں لکھا ہے 90 دنوں میں انتخابات ہونے ہیں آپ الیکشن کروائیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پورے نہیں ہیں فیصلہ کیوں مانیں ؟ تو کیا پارلیمان پوری ہے؟ 50 فیصد نمائندگی بھی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی قرارداد پیش کر دی جاتی ہے لیکن ایک بھی مرکزی قائد نے سائن نہیں کیے۔

اطہر کاظمی نے توہین عدالت کے سوال پر کہا کہ ابھی بھی جو کچھ ہو رہا ہے وہ کون سا عدالتوں کی تکریم ہو رہی ہے؟ مریم نوازشریف کے پاسپورٹ کیلئے متعدد بار بینچ ٹوٹا، جب فیصلہ آیا تو کسی نے کہا کہ باقی ججز کی بھی رائے لی جائے؟ ملک کی تمام عدالتیں قابل احترام ہیں اگر ان کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جائے گا ورنہ انارکی پھیل جائے گی۔ عدالتی فیصلے کے خلاف قرارداد پر ان پارلیمنٹیرینز سے دستخط کروائے گئے کی تصویریں دیکھ کر بھی قوم نہیں پہچانے گی۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کیونکہ میں ایک نالائق جج ہوں . آپ لوگوں کو بتاؤں کہ میں ایف اے میں فیلوں میں فرسٹ آیا تھا اور الحمدللہ آپکے بھائی نے دوران وکالت ہر امتحان میں ہر پیپر سپلی میں پاس کیا اسلیے مجھے بات ذرا دیر سے ہی سمجھ میں آتی ہے . امی جی بتاتی ہیں کہ آپکے بھائی نے پیدا ہونے میں بھی نارمل سے دوگنا وقت لیا تھا جس سے میرے دماغ پر بہت اثر پڑا . اور آپ سب گواہ ہیں کہ اسکی جھلک میرے ہر فیصلے میں نظر آتی ہے جسکا اللہ کے فضل سے نہ کوئی سر ہوتا ہے نہ پیر . اس سب کی وجہ میرے کدو جیسے سر میں جو دماغ ہے وہ چھوٹا بھی ہے اور کمزور بھی . اسی لیے میں سائل سے اسکے حریف کی زندگی کی ہمیشہ گارنٹی مانگتا ہوں کہ وہ پرسوں تک زندہ رہے گا یا نہیں؟؟؟
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)

بہت شکریہ
جناب والا اس نوٹ کا انگریزی میں اچھا سا ترجمہ کروا کر پندرہ ہارڈ کاپیا ں فوری ارسال کر دیں، دو کاپیاں ڈائریکٹ واٹس ایپ پے جاوید چنگر اور طلعت گنڈیری کو بھیجیں کہ وہ اسے اندر کی خبر بنا ٹویٹ کروا سکیں
انشا اللہ کل ہی دن میں قومی اسمبلی میں اس نوٹ پر بحث کروا لی جائے گی اور شام کو ٹاک شو میں تبصروںکیلئے درجن بھر لفافوں کو ریہرسل کر دی جائے گی

نوٹ اگر آپ کے جاننے والوں مذید نوٹ لکنے والے ہوں تو انتظام کریں ، حکومت کو بیس اپریل تک روزانہ ایک نئے نوٹ کی ضرورت ہے ۔
ا​
 
dxtyle

Politcal Worker (100+ posts)
محترم جج صاحبان کو اپنے نوٹس کی وضاحت کرنی چاہے تا کے ان چوروں کو سوال کا موقع ہی نہ ملے