جرنیلی وائرس، کرونا وائرس اور پاکستان کی معیشت

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
جرنیلی وائرس، کرونا وائرس اور پاکستان کی معیشت

Logo.png

ارشاد نبوی صل اللہ علیہ وسلم ، وہ تمام قومیں تباہ ہو گئیں جنہوں نے طاقتور کو چھوڑ دیا اور کمزوروں کو سزا دی . سیاست پی کے پر یہ حدیث مبارکہ بار بار پیش کی جا رہی تھی . ملحدوں کو یقین پھر بھی نہیں آئے گا . کمزور انسان اپنے رب کی طرف دیکھ رہے تھے کیونکے دنیا کی تمام ریاستوں کے سربراہ ایک جان دو قالب تھیں . طاقتور ممالک نے جسطرح کمزوروں پر ظلم ڈھایا ، آج وہ بری طرح سے تباہ و برباد ہو چکی ہیں . امریکہ میں ریکارڈ ٣.٣ ملین لوگوں نے بیروزگاری کا الاؤنس فائل کیا ہے . اسکے رئیل اسٹیٹ اور دوسری مارکیٹس میں انتہائی خطرناک دور رس نتائج پڑیں گے . ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالتوں کی مدد سے جسطرح طاقتوروں کو چھوڑا اور اسکے نتیجے میں مصنوعی طور پر اسٹاک مارکیٹ اور معیشیت اٹھائی وہ بھی زمین بوس ہو چکی ہے . اسٹاک مارکیٹ گر کر اسی سطح پر ا چکی ہے . تمام تر انسانی چالاکیاں اور عیاریاں ایک جھٹکے میں ختم ہو چکی ہیں اور قومی معیشیت زمیں بوس ہو چکی ہیں مگر خدا نے غریب پاکستانیوں پر رحم کیا. جس شدت سے وباء کے بارے میں کہا جا رہا ہے اسکے مقابلے میں تین ماہ کے عرصے میں اس وباء سے ہلاکتیں بہت کم ہیں مگر معاشی نقصانات لا متناہی ہیں

عمران خان بلا خوف و خطر پاکستان میں انصاف کے نظام پر بولتے گئے اور کرونا وائرس پر انکا اسٹینڈ بھی فولادی ہے مگر ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک مرتبہ پھر حکومت کے معملات میں کود کود پڑی ہے . عمران خان ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے ساتھ مل کر مرحلہ وار اقدامات لے رہے تھے تاکے پاکستان کی عوام میں اضطراب اور ہسٹریا نہ پھیلے اور معملات آوٹ آف کنٹرول نہ ہو جائیں

"Corona is the second most dangerous thing right now. First remains, taking the wrong decisions in panic & hysteria due to Corona virus" , PM Imran Khan

فلحال کرونا وائرس دوسری بڑی خطرناک چیز ہے ، پہلا مہلک مسلہ اضطراب میں لئے گئے غلط فیصلے اور ہسٹیریا رہے گا . یہ ماننا ہے عمران خان کا جنکے نیچے تمام ریاستی مشینری ہے اور جو میدان جنگ میں جنگی نقشہ سامنے رکھ کر لمحہ با لمحہ پاکستان کے بہترین مفاد میں اپنے فیصلے لے رہے ہیں مگر خفیہ طاقتیں مختلف فیصلے کروا رہی ہیں . معروف صحافی کاشف عباسی ایک عجیب و غریب اضطراب اور ہسٹریا میں گھرے ہوے ہیں .وہ پہلے دن سے ہی کرفیو کے حق میں ہیں اور اپنی بات پر مصر نظر اتے ہیں . یہ انتہائی عجیب و غریب منطق ہے . وہ محض ایک صحافی ہیں جنکا علم ، انفارمیشن ، ریسورسز اور سوچ کا دائرہ کار بہت محدود ہے . محو حیرت ہوں ایک صحافی کسطرح اپنا فیصلہ ریاست پر مسلط کرنے پر تلا ہے اور وہ بھی انتہائی سینئر صحافی . ہم لوگ انہیں حکومتی وزراء سے لڑتے جگھڑتے دیکھ رہے ہیں جو ایک انتہائی نا مناسب رویہ ہے


فیڈریشن آف پاکستان اکنامک کونسل کے چیف اکنامسٹ ڈاکٹر ایوب مہر کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر درست اعداد و شمار بتانا تو کسی کے لئے بھی ممکن نہیں، لیکن ایشین بنک اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس وبا سے پاکستان کو مجموعی طور پر کوئی پانچ ارب ڈالر کے مساوی نقصان ہو گا، جو پاکستان کی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد بنتا ہے۔وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ بنک اور ایشین بنک سے اس مد میں مجموعی طور پر کوئی باون ملین ڈالر ملیں گے جو پاکستان کے متوقع نقصان کا کوئی دس فی فیصد بنتا ہے، یعنی نوے فیصد پاکستان کو اپنے ذرائع سے پورا کرنا ہوگا۔

پاکستانی صحافی جو عمران خان کا گریبان پکڑنا چاہتے ہیں ، کیا ان بد بختوں کو یہ نہیں پتا کے ریاست پاکستان انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تھی جب عمران خان نے حلف اٹھایا تھا .کیا ان بد بختوں کو یہ نہیں پتا کے مودی نے پاکستان پر جنگی دباؤ بڑھا دیا تھا جسکی وجہ سے فوجی اخراجات میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا تھا لھذا پاکستان کی معیشیت دباؤ کا شکار رہی اور حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے . ابھی پاکستانی معیشیت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کے میڈیا کے ہسٹریا اور پیدا کئے گئے اضطراب نے پوری معیشیت بیٹھا دی جو ابھی سنبھلی بھی نہ تھی . ان حالات میں عمران خان ایک جھٹکے میں پورا ملک کیسے بند کر دیتے ؟

اچانک پاکستانی صحافیوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف و توصیف شروع کر دی ہے جس پر لوگ بغلیں جھاکنا شروع ہو گئے ہیں . وزیراعلیٰ سندھ کی کارگردگی ایسے ہے کے پروفیسر حفیظ اور شعیب ملک جیسے عمر رسیدہ اور بڑے میچز کے انتہائی ناکام کھلاڑی اچانک کسی سائیڈ گیم میں ١٠٠ رنز بنا کر ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل ہو جائیں اور پھر " آج چلے گا ، کل چلے گا " کرتے کرتے پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے . یہ محض مفروضہ نہیں ہے بلکے ٢٠١٩ ورلڈ کپ کی حقیقی روداد ہے . اپنی طرف سے عظیم کھلاڑی اور ناکام ترین کوچ انضمام الحق نے تجربہ کار کھلاڑی کھلائے تھے مگر " چل سی تے ٹہس ہو سی" والے معاملات رہے لھذا مستری ہوشیار باش


111405328-0bd138c0-2ae1-4a20-9385-bca7bb376e7d.jpg

حقائق یہ ہیں کے سندھ حکومت صرف اور صرف سکول اور صوبہ بند کرنے میں پہل کی ہے . سندھ حکومت نے بغیر کسی پلاننگ پاکستان کا شہ رگ کراچی بند کر کے پاکستانی کی معیشیت کو ناقابل یقین نقصان پونھچایا . پورٹ اور ٹرانسپورٹ کو بلکل بند کرنا انتہائی نہ مناسب تھا . یہ کام تو کینیڈا والوں نے ابھی تک نہیں کیا ہے . تمام کاروبار بند ضرور کئے مگر ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کھلی رکھی ہے . حکومت سندھ میں سکول بند کر دئے اور پورا صوبہ بند کر دیا ، یہ تو آسان کام تھا . کیا حکومت سندھ میں صحت کی سہولیات ہیں . پورٹ سٹی کراچی میں ٢٠ ملین لوگ رہتے ہیں مگر وہاں پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں محض ٦٠٠ بستر ہیں اور پورے ملک میں صرف ١٧٠٠ وینٹیلیٹر ز ہیں . جب صوبائی حکومت کے پاس وسائل ہی نہیں تو حکومت سندھ کیسے غریبوں کی سرپرستی کر سکتی ہے . اس حکومت نے گزشتہ ١٢ سالوں میں عوام کا صرف خون ہی پیا ہے . کیا حکومت سندھ نے باہر سے ائے ہوے لوگوں کو کراچی سے نکلنے کے لئے موقع فراہم کیا . کیا حکومت سندھ غریب لوگوں کی سرپرستی کر سکتی ہے . جس تیزی سے سندھ حکومت نے فیصلے لئے ، کیا اسی تیزی سے عوامی مسائل کو حل کرنے کی استعداد رکھتی ہے؟

ایک یا دو ہفتوں کے بعد ، میڈیا کی سندھ حکومت میں بھری ہوئی ہوا نکل جائے گی . پاکستان کا غریب طبقہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان میں نوح کناں ہے . ان لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں . ممتاز ماہر معاشیات اور سسٹینڈ ایبل ڈولپمنٹ پالیسی انسٹیٹوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے سربراہ، ڈاکٹر عابد سلیہری نے وائس آف امریکہ سے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا سے پاکستان میں مینو فیکچرنگ اور سروسز سیکٹرز کے علاوہ سب سے زیادہ روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے لوگ متاثر ہوں گے. عابد سلہری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو چار ماہ تک تین ہزار روپے ماہانہ دینے کے لئے دو سو ارب روپے اور بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو چار ماہ تک تین ہزار روپے ماہانہ اضافی دینے کے لئے ڈیڑھ سو ارب کے پیکجز دئے ہیں۔ اسکے علاوہ حکومت مینوفیکچرنگ سیکٹر اور ایکسپورٹ سیکٹر کو بھی سہارا دے رہی ہے، جس سے ظاہر ہے کہ ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی۔


https://www.aljazeera.com/news/2020...ive-coronavirus-lockdown-200325115143152.html

عمران خان پہلے دن سے یہ کہ رہے ہیں کے کرونا سے بچاتے بچاتے کہیں لوگ بھوک سے نہ مر جائیں لھذا مکمل لاک ڈاؤن سے اجتناب ضروری ہے. صدر ٹرمپ بھی ١٤ اپریل ایسٹر سے پہلے اکانومی کھولنے پر مصر نظر اتے ہیں . پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ملک بھر میں آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے. تین ماہ کے عرصے میں اموات کی تعداد اتنی نہیں جتنی میڈیا میں اضطراب ، پینک اور ہسٹیریا ہے . جلد ہی لوگوں کو میڈیا کے کرتوتوں کا احساس ہو گا
 
Last edited:

samy99

Minister (2k+ posts)
IMRAN KHAN SHOULD IMMEDIATELY SET UP " PAKISTAN CORONA RELIEF FUND " SO PEOPLE ACROSS THE COUNTRY CAN DONATE THE MONEY TO HELP THE POORS AND NATION . IT WILL ALSO SHOW HOW MUCH OUR LEADERS AND OTHERS ARE PATRIOTIC AT THIS FINANCIAL CRISES BECAUSE OF COVID-19 AND SEE HOW MUCH THEY DONATE .
 
Last edited:

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
ایک معصومانہ سوال
:pakistanflag
پہلے احتساب اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے تھے
کیا اب الله کا عذاب کرونا اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں ؟