
اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا حکم نامہ " جج کی تصویر نہیں چلے گی نام نہیں چلے گا ریمارکس نہیں چلیں گے جو چلائے گا توہین عدالت ہو گی
تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ٹی وی چینلز پر جج کی تصویر نہیں چلے گی نام نہیں چلے گا ریمارکس نہیں چلیں گے جو چلائے گا توہین عدالت ہو گی
انہوں نے مزید کہا کہ پیمرا کو بھی لکھ رہا ہوں اگر خلاف ورزی ہوئی تو ٹی وی لائسنس کینسل ہو گا
جسٹس محسن اختر کیانی نے یہ ریمارکس مراد اکبر بازیابی کیس کے دوران دئیے۔۔ مراداکبر شہزاداکبر کے بھائی ہیں جنہیں کچھ روز پہلے لاپتہ کردیا تھا لیکن پولیس مسلسل انکاری ہے۔
مرزا مراد اکبر گمشدگی کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کے ریمارکس نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔مراد اکبر کے بیٹے کو موبائل سے بنائی گئی ویڈیو پولیس کو فراہم کرنے کا حکم دے کر کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔اب جبری گمشدگیوں کے کیس کیساتھ سنا جائے گا