PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

جب تک زندہ ہوں یہیں رہوں گا-عمران
قائد تحریک انصاف نے آج فرمایا, مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا ہوگا اگر لوگ نہ آئے
میں نے کہا ایک ہوتی یے سیاست اور ایک ہوتا ہے مشن
ایک ہوتا ہے وزیر اعظم بننے کے لئے اور الیکشن کے لئے سیاست اور ایک ہوتا ہے جہاد- ظلم کا مقابلہ کرنا
میں نے سب سے کہا کہ اس وقت تک یہاں رہوں گا جب تک میں زندہ ہوں جب تک اپنا مشن پورا نہیں کرتا اور مشن کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہوتا آپ تب تک جدوجہد کرتے ہیں جب تک مشن پورا نہیں ہوتا۔
اس لئے کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ میں یہاں سے چلا جاوں گا کہ اگر یہ پولیس سے ڈرا رہے ہیں کہ عوام نہیں آئے گی۔ عوام نہ بھی آئے تو پھر بھی میں یہیں بیٹھا رہوں گا۔

جو انہوں نے جنید خان کے ساتھ کیا۔ آئی جی مجرم ہے، اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس سے عمران خان کو یا اس کے ٹائیگرز کو خوف آجائے تو غلط فہمی میں نہ رہو۔ میں اپنے غصے کو بڑی مشکل سے روک رہا ہوں۔
میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ نواز شریف اور آئی جی اسلام آباد کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔
جنید خان ایک چھوٹے بچے کا سر آئی جی اسلام آباد نے پھاڑا- اس کی ہڈیاں توڑیں مگر جنید نے کھڑے ہوکر کہا کہ تم مجھے مار دو لیکن پھر بھی میں دھرنے میں آوں گا۔ عظیم جنید خان کی ہمت اور بڑھ گئی۔
اس وقت آئی جی نے تقریبا" پانچھ ہزار تحریک انصاف کے کارکنان کو قید کیا ہوا ہے غیر قانونی طور پر- ایک ایک کمرے میں دودو سو کارکنان قیدی بنائے ہوئے ہیں
عمران خان
-------------------------------------------
اس کا بدلہ آئی جی اسلام آباد سے انشا اللہ لیا جائے گا
نواز شریف تمھارے دن گنے جاچکے۔ جمعہ کے روز عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے۔ آرمی چیف پاکستانیوں کی غیر قانونی قید کا فورا" نوٹس لیں اور ملک کو انارکی سے روک لیں ورنہ حالات خراب ہونے جارہے ہیں
Last edited: