جب اچھا لیڈر ملے گا تو ہمیں جوڈیشل ایکٹو ازم کی ضرورت نہیں پڑے گی: ثاقب نثار

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جب اچھا لیڈر ملے گا تو ہمیں جوڈیشل ایکٹو ازم کی ضرورت نہیں پڑے گی: ثاقب نثار
cjp.jpg

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ کرے کہ ملک کا نیا سربراہ عمر ثانی کے نقش قدم پر چلے۔ جب اچھا لیڈر ملے گا تو ہمیں جوڈیشل ایکٹوزم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاهور میں جسٹس ریٹائرڈ فخر النساء کھوکھر کی کتاب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے ہوتے جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ طاقت ور عدلیہ کے ہوتے ہوئے کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔ خدانخواستہ عدلیہ کا ادارہ کمزور پڑ گیا تو یہ المناک حادثہ ہو گا۔

’’قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ ہے جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دوں گا۔ عدلیہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کو قائم رکھے گی اور جمہوریت کا علم بلند رکھے گی” ۔

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ کرے کہ ملک کا نیا سربراہ عمر ثانی کے نقش قدم پر چلے۔ جب اچھا لیڈر ملے گا تو ہمیں جوڈیشل ایکٹوزم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

’’ اللہ تعالیٰ ملک کو بہترین لیڈر دے، وہ چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو کیونکہ جب اچھا لیڈر باگ دوڑ سنبھالے گا تو ہمیں مشکلات سے چھٹکارہ دلائے گا‘‘۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم کورٹ لاهور رجسٹری میں از خود نوٹس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی سے ناانصافی نہیں کریں گے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہو گا۔

’’جب تک یہ طاقت ور عدلیہ موجود ہے، ملک پر اللہ کا فضل رہے گا‘‘۔

اس موقع چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالت کے اندر اپنا حلف بھی پڑھ کر سنایا۔ جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ اگر آپ اس معاملے پر پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لیا جا چکا ہے، میں اس معاملے پر از خود نوٹس نہیں لے رہا بلکہ آپ تسلی رکھیں کہ ملک کے خلاف کچھ نہیں ہو رہا۔

چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ دنوں راول پنڈی ہائی کورٹ بار میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے رکھا ہے جب کہ آئی ایس پی آر نے بھی ان کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Source
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اچھا لیڈر عدالت میں پیشیوں سے استثنی نہیں مانگے گا
اچھا لیڈر اٹھتے بیٹھتے فوج کی شکاتیں لگانے کی بجائے عوام کی تائید پر بھروسہ کرے گا
 
Last edited:

Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
لو جی یہ جسٹس صاحب پکے نون کے خلاف ہیں۔ کہہ رہے ہیں اچھا لیڈر ملے، سیدھا سیدھا مخالفت کا زہر نون کے خلاف اگل رہے ہیں ۔ اب ہم کہاں سے لائیں میں ہرانے کی پوری سازش ہے یہ۔ :rolleyes::rolleyes: اور ان کو کس نے بتایا خان صاحب عمر ثانی بینں گے۔
 
kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی یہ جسٹس صاحب پکے نون کے خلاف ہیں۔ کہہ رہے ہیں اچھا لیڈر ملے، سیدھا سیدھا مخالفت کا زہر نون کے خلاف اگل رہے ہیں ۔ اب ہم کہاں سے لائیں میں ہرانے کی پوری سازش ہے یہ۔ :rolleyes::rolleyes: اور ان کو کس نے بتایا خان صاحب عمر ثانی بینں گے۔
He is not telling lie. He knows all the facts. Vote for PMLN means vote for MODI
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
لو جی یہ جسٹس صاحب پکے نون کے خلاف ہیں۔ کہہ رہے ہیں اچھا لیڈر ملے، سیدھا سیدھا مخالفت کا زہر نون کے خلاف اگل رہے ہیں ۔ اب ہم کہاں سے لائیں میں ہرانے کی پوری سازش ہے یہ۔ :rolleyes::rolleyes: اور ان کو کس نے بتایا خان صاحب عمر ثانی بینں گے۔
کبھی وہ جج بھی ہوتے تھے جنہیں نون لیگ کر لیا کرتی تھی
 
Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
ہم نے ابھی بھی کیا ہوا تھا صدیقی بھائی پر اسے آپ لوگوں نے مجبور کر دیا کہ وہ اب سچ بول ہی دے۔ بہت لائق اور نیک جج ہے صدیقی بھائی۔ میڈیا بھی نہ بس کسی کی شہرت برداشت نہیں کر سکتا۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
صدیقی بھائی سے گزارش ہے کے ائی جے آئی میں شامل "جے" کو بھی تفشیس میں شامل کریں
 
Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
اسٹیبلشمنٹ پورا زور لگا رہی ہے خان ساب کو لانے کی۔ اسی لئے تو میاں ساب کو اندر کیا۔ میاں ساب، صفدر اور مریم اچھا بھلا تین ٹینی کھیل کر وقت پاس کر رہے تھے نیلا پوڈری نے جاتے ہی سب کو منگ پتا پر لگا دیا ہے۔ :tounge::tounge::tongue2::tounge:
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یاد ماضی عذاب ہے یا رب
ائی جے ائی اور این آر او سے فائدہ اٹھانے والے بیتے دن یاد کرتے ہوں گے
اور ضیا الحق تو بہت ہی یاد آتا ہو گا
 
Res1Pect

Minister (2k+ posts)
لو جی یہ جسٹس صاحب پکے نون کے خلاف ہیں۔ کہہ رہے ہیں اچھا لیڈر ملے، سیدھا سیدھا مخالفت کا زہر نون کے خلاف اگل رہے ہیں ۔ اب ہم کہاں سے لائیں میں ہرانے کی پوری سازش ہے یہ۔ :rolleyes::rolleyes: اور ان کو کس نے بتایا خان صاحب عمر ثانی بینں گے۔
Sach noron ko ZEHR lagta hay....this shows that you are a PATWARI
 
Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
میاں ساب عوامی محبت میں پاکستان آ گئے ورنہ کبھی نہ آتے۔ اب عوام نہیں باہر آئی تو سزا میاں ساب کو دے دی۔
 
Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
میاں ساب کو اب جانے دو اگر وہ کہہ رہے ھیں کہ وہ اب باہر رہ لیں گے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
میاں ساب عوامی محبت میں پاکستان آ گئے ورنہ کبھی نہ آتے۔ اب عوام نہیں باہر آئی تو سزا میاں ساب کو دے دی۔
وہ جم غفیر جس کی سست روی کی وجہ سے شہباز شریف ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکا عوام نہیں تھے
 
Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
اسٹیبلشمنٹ جو مرضی کر لے شیرررررر اک واری فیر۔ میاں دے نعرے و جن گے اے سارے فوجی
بھجن گے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نون لیگ کا خواب پورا نا ہوا تو غصہ خلائی مخلوق پر نکلے گا
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
لو جی یہ جسٹس صاحب پکے نون کے خلاف ہیں۔ کہہ رہے ہیں اچھا لیڈر ملے، سیدھا سیدھا مخالفت کا زہر نون کے خلاف اگل رہے ہیں ۔ اب ہم کہاں سے لائیں میں ہرانے کی پوری سازش ہے یہ۔ :rolleyes::rolleyes: اور ان کو کس نے بتایا خان صاحب عمر ثانی بینں گے۔
اگر کبھی مولانا صاحب نے خطبے میں حضرت عمر کا ذکر کریں کہ وہ بہت اچھے لیڈر تھے ہمیں ایسا لیڈر چاہئے
تو پٹواری کہتے ہیں امام صاحب پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں

اسی طرح عدالت جب بھی چور کا لفظ استعمال کرتی ہے ، پٹواری کہتے ہیں نواز شریف کو کہہ رہے ہیں
جب کسی اچھے لیڈر کا کہتی ہے تو ان کو لگتا ہے عمران کا ذکر کر رہے ہیں

اس کو کہتے ہیں چور کی داڑھی میں تنکا
 
sthands

Councller (250+ posts)
یہ ڈرامہ باز چیپ جسٹس روز نیا ڈرامہ کرتا ہے اس جسے ڈرامہ باز روز پاکستان کو لوٹتے ہیں اس کو جسٹس کہنا انصاف کی توہین ہے اس کو تحریک انصاف کا سیاست دان کہنا چاہیے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
اسٹیبلشمنٹ جو مرضی کر لے شیرررررر اک واری فیر۔ میاں دے نعرے و جن گے اے سارے فوجی
بھجن گے۔
:ROFLMAO:...فی الحال تو میاں کے اندر اڈیالہ کے ڈنکے بج رہے ہیں