
سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو جواب جمع کروادیا ہے، عمران خان نے موقف اپنایا کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا تحقیقات بذریعہ ویڈیو لنک یا سوالنامے کی جائیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نامزد کردہ نمائندے ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر پیش ہوئے اور عمران خان کا تحریری جواب جمع کروایا تاہم جے آئی ٹی نےاس جواب کو جمع کرنے سے انکار کیا۔


تحریری جواب میں عمران خان نے موقف اپنایا جے آئی ٹی کے بھجوائے گئے نوٹس کا جواب جمع کروانے کیلئے دیا گیا وقت انتہائی محدود تھا، جس روز یہ سارے واقعات ہوئے اس دن میں نیب کی غیر قانونی اور ناجائز حراست میں تھا، میرے خلاف دائر تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جو سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا میں اپنےبنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود میں تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوں، تاہم اپنی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات کے باوجود عدالتوں میں پیشی ناگزیر ہے، تاہم زمان پارک سے تحقیقات میں شمولیت قابل تحسین ہوگی، ویڈیو لنک یا سوالنامے کے ذریعے تحقیقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6imranakhana%20jit.jpg