جام اویس کی پارٹی رکنیت معطل کی جائے،ناظم جوکھیو کے بھائی کا بلاول سےمطالبہ

5bilawajamjokoi.jpg

کراچی میں تشدد کے بعد قتل ہونے والے نوجوان ناظم جوکھیو کے بھائی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بلاول سے درخواست کرتا ہوں کہ ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کی پارٹی رکنیت معطل کی جائے ۔

https://twitter.com/x/status/1470438593877487621
افضل جوکھیو نے مزید کہا کہ میں بھی پیپلزپارٹی کا ہی ایک ورکر ہوں، میں نے اس سے قبل بھی بلاول بھٹو کو متعدد بار اپیل کی ہے مگر میری سنوائی نہیں ہوئی، برائے کرم اس بار میری درخواست پر نوٹس لیا جائے۔

ناظم جوکھیو کے بھائی نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے میں نے سیکیورٹی کیلئے بھی درخواست کی مگر ابھی تک مجھے پروٹوکول بھی نہیں دیا گیا۔ پیپلزپارٹی ہماری بھی جماعت ہے اور ہم بی بی رانی کے ورکر ہیں بلاول بھٹو صاحب پلیز میری درخواست پر نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس کیس میں کوئی ڈیل نہیں کی ہے اور نہ ہی میں ایسا کرسکتا ہوں انشااللہ میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھاؤں گا ، مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔