جامعہ نعیمیہ کا غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خلاف فتویٰ

3dbn468g_tunisia-migrants-shipwreck_625x300_07_August_23.jpg

جامعہ نعیمیہ نے اپنے تازہ فتویٰ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔ اس فتویٰ میں جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی نے واضح کیا ہے کہ "ڈنکی" لگا کر، یعنی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا، قانونی اور شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔

فتویٰ میں بیان کیا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ کے مطابق خود کشی اور اس کی طرف لے جانے والے تمام امور حرام ہیں۔ کسی بھی ایسی صورت حال میں خود کو ڈالنا جو ہلاکت کا باعث بن سکتی ہو، شرعی طور پر ممنوع ہے۔ فتویٰ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو ہمیشہ قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کرنے چاہئیں۔

فتویٰ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے لیے پیسے لینے والے ایجنٹس کا عمل ناجائز ہے۔ ان ایجنٹوں کی جانب سے لوگوں کو غیر قانونی راستے اختیار کرنے کی ترغیب دینا نہ صرف شرعی لحاظ سے ناجائز ہے بلکہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

جامعہ نعیمیہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسانی جانوں کے دشمن ان ایجنٹوں کے حوالے سے سخت قانون سازی کی جائے تاکہ ایسے غیر قانونی اور خطرناک اقدامات کو روکا جا سکے۔ فتویٰ میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرے جو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں یا اس میں ملوث ہیں۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
کیا کبھی جامعہ نعیمیہ والے ایسے حالات بنانے والوں کے خلاف بھی فتوی دیں گے جن سے مجبور ہو کر لوگ موت کے سفر پر روانہ ہوتے ہیں یا پھر یہ جامعہ نعیمیہ کے فتوے بازوں کی ترجیح نہیں ہے
 
Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Shut the Fuck up ——Laonday baz Maulbio — Deen kay theekaydar na bano —— You have no Right to dictate🔥🔥🔥

Back
Top