تین سالہ معصوم بچی سے زیادتی ،قتل کے ملزم کا اعتراف جرم

mulzman11hh2213.jpg


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 3 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں آج فیڈرل بی ایریا میں 3 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں پر ملزم نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اس نے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا .
https://twitter.com/x/status/1844536735234990124
عدالت میں ملزم نے بیان دیتے ہوئے 3 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور اس کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

تین سالہ معصوم بچی کو صبح کے وقت ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا جس کی لاش گھر کے قریب سے ہی برآمد ہوئی تھی اور واقعے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ واقعے کے بعد نصیر نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر گلی میں ہی پھینک دی تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کا پتا چلا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم بچی کو بورے میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پوسٹ مارٹم میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی اور ملزم نے پولیس کے سامنے بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے کا واقعہ 9 اکتوبر کی صبح پیش آیا تھا جب اس کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر ملی تھی، بچی گھر سے صبح سکول جانے کے لیے نکلی تھی جسے ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے قتل کر کے بورے میںڈال کر گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں پھینک کر بھاگ گیا تھا۔
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Dont leave ur kids for a sec alone. keep an eye on them. because he live nearby watching her closely and must planned it. Cyco.