تین سابق ارکان اسمبلی ہاشم ڈوگر کےگروپ کو چھوڑ کرجہانگیرترین کے ساتھ مل گئے

12hasimdogargrepee.jpg

ملاقات کے موقع پر جہانگیر ترین گروپ کے ملک نعمان لنگڑیال، امیر حیدر سانگھا اور عون چودھری بھی موجود تھے: ذرائع

ذرائع کے مطابق سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے اپنے گروپ کی مضبوطی کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کرنے والے اور دیگر سیاسی رہنماﺅں سے رابطے کر کے انہیں جہانگیر خان ترین کے گروپ میں شمولیت کی دعوت دینا تھا۔ کمیٹی میں میں سردار تنویر الیاس، عون چودھری اور اسحاق خاکوانی شامل تھے۔

سابق رہنما پی ٹی آئی ہاشم ڈوگر اور مراد راس کے گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 سیاسی رہنماﺅں نے آج جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی مامون تارڑ، رائے اسلم اور یاور کمال نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1666086627385708545
جہانگیر خان ترین نے ملاقات کے موقع پر تینوں سیاسی رہنماﺅں کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے موقع پر جہانگیر ترین گروپ کے ملک نعمان لنگڑیال، امیر حیدر سانگھا اور عون چودھری بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین گروپ کی طرف سے کے پی کے سے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک ودیگر شخصیات کو اپنے گروپ میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد احمد چودھری کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان پہلے سے ہی جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ سابق سینئر صوبائی وزیر تحریک انصاف عبدالعلیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے متعدد ارکان سے اس سے قبل جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1666087654738526211
ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زیادہ تحریک انصاف کے موجودہ وسابق رہنماﺅں کی طرف سے جہانگیر ترین سے رابطے اور ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ جہانگیر ترین گروپ کے مطابق متعدد سیاسی رہنما ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کرنے پر رضامند ہو چکے ہیں۔ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں متعدد سیاسی رہنماﺅں کی طرف سے جہانگیر ترین میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔