اکتوبر انیس سو اٹھانوے میں شہر کی مشہور سماجی شخصیت اور سابق گورنر حکیم سعید کے قتل کے بعد وفاقی حکومت نے سندھ حکومت معطل کر کے صوبے میں گورنر راج لگا دیا۔ شہر میں محدود آپریشن ہوا۔ اس دور میں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم تھے۔
ا
نواز شریف نے تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر آپریشن کرنے کی منظوری دی ہے۔شہر کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے شہر میں فوج بلوانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن رینجرز کی نگرانی میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔حالیہ کچھ عرصے میں کراچی میں اغوا برائے تاوان، بھتہ مافیا، زمینوں پر قبضے اور ٹارگٹ کلنگ جیسے مسائل بہت بڑھ گئے ہیں
بریکنگ نیوز کراچی ایس ایچ او کی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں سما نیوز
سابق فوجیوں کی پولیس میں فوری بھرتی سما نیوز