Last edited by a moderator:
yeh bemari sirf pakistan mein he nahin.. naee german nasal ka bhi yehi haal hai.. english se jaldi impress hotay hein.. aur german fiqron mein aik adh lafz english ka shamil ker k bara fakhar kertay hein.
یہ وہ غلامانہ ذہنیت ہے جو انگریز یہاں چھوڑ گئے تھے اور ہم نے اس لعنت کو ابھی تک اپنے سینے سے لگا رکھی ہے
بات پڑھے لکھے کی نہیں ، ہاں نیم خواندگی کی ہے
مثال -
ایک صاحب تھے چشتی مجاہد ، وہ پی ٹی وی پر انگریزی میں خبریں پڑھتے تھے اور کرکٹ کی کومنٹری بھی انگریزی میں کرتے تھے
ان کی انگریزی کچھ ایسی تھی کہ وہ جہاں ملازمت کرتے تھے وہاں ان کے انگریز افسران اپنی خط و کتابت ان ہی سے انگریزی میں کرواتے تھے
جب چشتی مجاہد صاحب صاحب اپنوں میں ہوتے تو بہترین اردو میں گفتگو کرتے اور کبھی انگریزی کا کوئی حرف اردو میں استعمال نہیں کرتے
آج کے نیم خواندہ ، اپنے آپ کو لبرل ، ترقی پسند اور مغرب زدہ ثابت کرنے کے لئے اپنی زبان ٹیڑھی کر کے دوسروں پر اپنی برتری دکھانے کی کوشش کرتے ہیں
بات اس کوے کی ہے جو ہنس کی نقل میں اپنی چال بھی بھول گیا
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|